آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی شادی
تاریخ :   12-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے کی شادی گذشتہ روز انجام پائی ۔ تفصیلات کے مطابق سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔

شادی کی تقریب لاہور کے ایک معروف میرج ہال میں منعقد کی گئی جہاں علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کا ماہ نور صابر سے نکاح پڑھایا۔
شادی کی تقریب میں سب نے گلابی رنگ کی پگڑیاں پہن رکھی تھیں ۔
آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آئیں جن میں تمام مہمانوں کو گلابی پگڑیاں پہنے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یاد رہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے عظیم الشان محفل میلاد کا اہتمام کیا تھا۔
محفل میلاد میں عاشقان نے رسول صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کو گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شادی کی تقریب میں مدعو کئے جانے والے مہمانوں کو 10روز قبل دعوت نامے ارسال کئے گئے تھے ۔ ان دعوت ناموں میں شادی کی تقریب سے پہلے محفل میلاد کے انعقاد سے متعلق بھی تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا ۔ واضح رہے 27 نومبر 2016ء کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کی آرمی چیف کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا ۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تقرری کی منظوری کے بعد جمعہ کے روز ہی آرمی گیسٹ ہاؤس میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں محمود اشرفی اور دیگر نعت خوانوں نے نبی کریم حضرت محمد صلی اﷲ علیہ والہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت اور سلام پیش کیا تھا۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 29 نومبر 2016ء کو اپنے عہدے کی کمان سنبھالی۔ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف تعینات ہونے کے بعد جنرل قمرجاوید باجوہ نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اور روضہ رسول صلی اﷲ علیہ والہ وسلم پر حاضری دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
ایئر انڈیا کے ایک سینیئر پائلٹ کے ہوائی جہاز اڑانے پر پابندی عائد
ہالینڈ کا سفارتخانہ بند ہونے کی تردید
Translate News »