اسرائیل نے امریکہ کے تعاون سے جدید سپر سونک میزائل ایرو تھری کا کامیاب تجربہ کیا     No IMG     جنوبی افریقا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے ملاقات کی     No IMG     متحدہ عرب امارات کی جانب سے معاشی پیکج کے تحت 3ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے     No IMG     زمبابوے,میں پُرتشدد مظاہرے، صدر کا غیرملکی دورہ منسوخ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا علاقائی تنازع کے حل کے لیے روس کا دورہ     No IMG     حکومت نے اپنا پورا زور لگا کرذیشان کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ذیشان دہشت گردنہیں تھا رانا ثنا ئ اللہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات     No IMG     بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں مذکورہ سوسائٹی کو قانونی دائرے میں لانے کی لیے 350 ارب کی پیشکش     No IMG     وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG    

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سےمتعلق معاہدہ
تاریخ :   17-09-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قانون اور احتساب سےمتعلق معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا مقصد مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے تعاون کرنا ہے۔پاکستان کے وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر کیا

گیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے متعلق ابھی ہم کسی بات کو سامنے نہیں لا سکتے۔اسلام آباد میں وزیر قانون فروغ نسیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ میرے والدین پاکستانی ہیں اور پاکستان میرے دل کے قریب ہے۔ساجد جاوید نے کہا کہ فخر ہے کہ اس وقت 12 پاکستانی نژاد برطانوی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کو حکومت سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ برطانیہ پاکستان کا بہترین قابل اعتماد دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر قانون سے مثبت بات چیت ہوئی ہے ۔ گرے لسٹ کی فہرست سے نکالنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ کرپشن کا خاتمہ پاکستان اور برطانیہ کی ترجيح ہے۔ قانون کی حکمرانی اور احتساب کا عمل چاہتے ہیں۔اس موقع پر فروغ نسیم نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے تدارک کے لیے پاکستان اور برطانیہ نیا پروگرام لانچ کررہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ کسی ایک فرد کے لیے نہیں بلکہ وسیع پیمانے پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار سے متعلق ابھی کوئی بات پبلک نہیں کرسکتے۔ برطانوی وزیر داخلہ کے ساتھ کسی انفرادی کیس پر بات نہیں ہوئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصي برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ معاہدے کا مقصد ملک سے لوٹی گئی دولت واپس لانا ہے۔ ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کی بھی تجدید کریں گے۔اس سے قبل دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے ملاقات کی۔ساجد جاوید اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچے تو شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال، انسداد دہشت گردی، منی لانڈرنگ اور اثاثوں کی واپسی پر تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ تاریخی تعلقات کو کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت پر زور دیا جب کہ برطانوی وزیرِداخلہ ساجد جاوید نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت آگے بڑھانے کی برطانوی حکومت کی خواہش کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم ہائوس کی 61 گاڑیوں کی نیلامی سے 2 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانہ میں جمع
لندن میں پاکستانی شخص بیوی سمیت گرفتار
Translate News »