وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا
تاریخ :   04-09-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ہائیکورٹ نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے معروف قانوندان اے کے ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ

دو سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ نہ کر کے آئین کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہا گیا کہ دنیا میں آسٹریلیا سمیت اکیس ممالک میں وزیراعظم کے الیکشن میں ہر ممبر کا ووٹ ڈالنا لازمی ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق بھی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ کے ہر ممبر کا ووٹ کاسٹ کرنا ضروری ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے 69 اراکین ایوان میں موجود رہے لیکن ووٹ نہیں ڈالا جو قانون کے منافی ہے۔درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب وزیر اعظم کا الیکشن درست نہیں ہوا تو حکومت تشکیل نہیں پاسکتی۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی آئین کی رو سے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے۔عدالت نے الیکشن کمیشن، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی سفارتخانہ میں آگ لگ گئی۔
جنوبی افریقہ میں دو ٹرینوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 100 سے زیادہ افراد زخمی
Translate News »