محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

ے آئی ٹی رپورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں ملک ریاض اور انکے بیٹے کو بھی ملوث قرار دے دیا
تاریخ :   19-12-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )جے آئی ٹی کی رپورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے بعد ملک ریاض اور انکے بیٹے کے خلاف بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔ملک ریاض اور انکے بیٹے بھی گرفت میں آ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے

آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی تھی جسے آج شام سپریم کورٹ میں جمع کروایا جانا تھا ۔
جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔انور مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا۔
بلاول بھٹو کو 2 بار پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا تاہم وہ خود پیش نہیں ہوئے اور وکلاء کے ذریعے سے جواب جمع کروایا گیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔ 6رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس عمران لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے ڈٓائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔
تازہ ترین خبر کے مطابق اس جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں انور مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے جبکہ آصف زرداری اور فریال تالپور امکانی ملزموں میں شامل ہیں۔اس جے آئی ٹی رپورٹ کے مندرجات کے تحت جن لوگوں کی پکڑ ہو سکتی ہے ان میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، آصف زرداری، فریال تالپور کے نام شامل ہیں۔ان ناموں کے علاوہ ملک ریاض اور انکے بیٹے بھی ملوث پائے گئے ہیں اور ان پر بھی گرفت ہو سکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
بیلجیم کے وزیر اعظم چارلس مشیل مہاجرین سے متعلق معاہدے پر اختلاف کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور مزاحمت اور تحریک چلانے کا فیصلہ
Translate News »