مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

یک طرفہ احتساب اس ملک کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا,چوہدری نثار
تاریخ :   29-12-2018

راولپنڈی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدیدسیاسی بحران ہے، ملک کے حالات دیکھ کرکچھ نہ بولناہی بہترہے،ملک اپوزیشن کے بغیرنہیں چل سکتا،جمہوری نظام میں جمہوریت انتہائی اہم ہوتی ہے، کوئی ملک سیاسی استحکام

کے بغیرترقی نہیں کرسکتا، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کوعدم استحکام سے نکالے، حکومت اپوزیشن کے تحفظات دورکرے، تحفظات دورنہ کیے گئے تویہ احتساب انتقام ہوگا، ، احتساب پر کسی کو اعتراض نہیں، احتساب کے طریقہ کار پر اعتراض ہے، یک طرفہ احتساب اس ملک کے لیے زہر قاتل ثابت ہو گا،عمران خان نے سفیروں سے خودانحصاری کی بات کی وہ تونظرنہیں آرہی، یواے ای اورسعودی عرب سے امدادوقتی ہے، امدادلےکرچند ماہ گزارنے سے پاکستان کی ترقی کہاں سے نظرآئےگی؟، متنازعہ احتساب اس ملک کیلئے زہرقاتل ہے،میرامشورہ ماناجاتاتو آج مسلم لیگ ن کی حکومت ہوتی،کرتارپورراہداری کھولناحکومت کااقدام نہیں آرمی چیف کاتھا، مودی حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتی، ایسے ماحول میں باربارمذاکرات کی باتیں کرناپاکستان کے مفادمیں نہیں، مذاکرات کیلئے مودی کی منتیں کرناغیرت کے منافی ہے۔ ہفتہ کو سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترقی، مستقبل، استحکام پاکستان کے سیاسی استحکام پر مبنی ہے، حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ کوئی بھی ملک پالیسی کے سفر کے آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کےلئے کسی بھی ملک میں اپوزیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو بحران سے نکالے، اپوزیشن کو موقع دے کیونکہ ملک اپوزیشن کے بغیر نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکوت کو اپوزیشن سے مل کر احتساب کے طریقہ کار پر جو ان کے تحفظات ہیں وہ دور کرنے چاہیں اور اداروں کوپورا موقع ملنا چاہیے کہ وہ احتساب کو منتقی انجام تک پہنچاسکے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ احتساب تب ہی با مقصد ہو گا جب انتقام نہیں ہو گا، اس کےلئے حکومت کو آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دوبارہ گنتی کا آپریشن ہی ختم کر دیا ہے، میں یہ بتا دوں کہ جس صوبائی سیٹ میں میں جیتا ہوں اس سے میں نے36 ہزار اضافی ووٹ لئے۔ انہوں نے کہا کو جہاں صوبائی ہیں میں 3ہزار سے جیتادیا، قومی پر 2ہزار سے ہارا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیہاتی علاقہ ہے یہاں جتنے اوپر ووٹ پڑتے ہیں اتنے ہی نیچے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2013میں میں گائے کے نشان سے آزاد جیتا تھا لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے، اگر نکلے نہیں تو اس کے محرکات اور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور بارڈر کھولنے کا ایشو حکومت کا نہیں جنرل باجوہ کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پوری دنیا میں سکھ برادری میں اچھا تاثر قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھولنے کے دن اور بعد جو یہ حکومت منت اور ترلے کر رہی ہے، بھارتی حکومت کو کہ آپ مذاکرات کی میز پر آ جائیں، وہ عمران خان کی اس قول کے منافی ہے، جس میں اس نے پاکستانی قوم کی غیرت کی بات کی کہ ہم مودی حکومت کے مذاکرات کےلئے منت اور ترلے کریں اب ہمیں اس بات پر قائل ہو جانا چاہیے کہ مودی حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات نہیں چاہتی یہ اس کے ایجنڈے میں نہیں ہے،مودی حکومت کا ایجنڈا پاکستان اور مسلمان دشمن ہے تو اس ماحول میں پاکستان کے مفاد اور مذاکرات کیسے بار بار منتیں کرتا،پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نہ میں اپوزیشن میں ہوں نہ حکومت میں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ حکومت اور اپوزیشن میں موثر لوگ اچھا کردار ادا کر سکتے ہیں، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پاکستان کے اور بہت سے مشکل حالتا ہیں، عوامی طور پر ہم پر یشر میں ہیں، ہمارے اقتصادی اور معاشی مسائل ہیں کہ بیان نہیں کرسکتے، ہمیں سعودی عرب، یو اے ای اور سپین سے جو امداد ملی یہ وقتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سفیروں سے جو سیلف سیفیشنسی کی جو بات کی یہ قرضوں سے نہیں ہو گی مجھے تو شدید اندیشہ ہے کہ پہلے ہم غیروں کے قرضوں میں جکڑے ہوئے تھے اب ہم دوستوں کے قرضوں میں کہیں نہ جکڑ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے نئے نہیں جب حکومت میں تھا تب بھی کہتا تھا۔پریس کانفرنس کے اختتام پر چوہدری نثار حلف لینے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکرا دیے اور کوئی جواب دیے بغیر روانہ ہو گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
گوجرانوالہ میں کارسے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں باپ ،بیٹا اور ڈرائیور شامل
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دے دیا
Translate News »