امریکی صدر شیر کی دم کے ساتھ کھیلنا ترک کردے ۔ مزاحمت یا تسلیم کے علاوہ کوئي اور راستہ نہیں۔     No IMG     افریقی ملک مراکش کی عدالت نے ایک بچی کی اجتماعی عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع     No IMG     دوست کو چاقو کے وارسے قتل کرنے والی حسینا کو سزائے موت     No IMG     بہاولپور جلسے میں کم تعداد پر عمران خان برہم لیکن پارٹی عہدیداران نے ایسی بات بتادی کہ کپتان کیساتھ جہانگیر ترین بھی حیران پریشان     No IMG     اکرام گنڈا پور کے قافلے پر خود کش حملہ، ڈرائیور شہید، تحریک انصاف کے امیدوار اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی     No IMG     پاکستان اچھا کھیلاہم بہت براکھیلے،زمبابوین کھلاڑی کا اعتراف     No IMG     پاکستان سمیت دنیا بھر میں28 جولائی کو مکمل چاند گرہن ہوگا     No IMG     حنیف عباسی کا فیصلہ انصاف کے اصولوں پر مبنی نہیں , شہباز شریف     No IMG     سعودی عرب غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں پر پابندی سے ماہانہ 200ملین ریال کا نقصان ہوگا     No IMG     امریکہ میں کال سینٹر اسکینڈل میں ملوث 21 بھارتی شہریوں کو20 سال تک کی سزا     No IMG     اسرائیی حکومت نے القدس میں سرنگ کی مزید کھدائی کی منظوری دے دی     No IMG     ویتنام کے شمالی علاقوں میں سمندری طوفان سے 20 افراد ہلاک اور14 زخمی ہوگئے     No IMG     شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ملنے سے اب این اے 60 راولپنڈی کا الیکشن یکطرفہ ہو جائے گا     No IMG     حنیف عباسی نے انسداد منشیات عدالت کی جانب سے دی گئی عمرقید کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان     No IMG     اسرائیل کے مجرمانہ حملوں میں 4 فلسطینی شہری شہید     No IMG    

یوکے

  • برطانیہ.میں بچوں کوخفیہ کارروائیوں میں استعمال کرنے کا انکشاف

    لندن( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) برطانیہ کی لارڈ کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس چائلڈ مافیا اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف خفیہ کارروائیوں کے لیے بچوں کو بہ طور ایجنٹ استعمال کرتی رہی ہے۔

    اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق ’خفیہ انٹیلی جنس ہیومن ریسورسز‘ کےعنوان سے پولیس کے پروگرام کا انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے پولیس بعض خفیہ کارروائیوں کے لیے 16 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں کو استعمال کرتی رہی ہے۔ بچوں سے ایک ماہ سے چار ماہ تک خفیہ کارروائیوں کے لیے معاونت لی جاتی۔ یہ انکشاف بچوں کو دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کئے جانے کے وزارت داخلہ کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ تیار کرنے والے آئینی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین لارڈ ڈیوڈ بریفگیم کی طرف سے پولیس کے بچوں کو انٹیلی جنس کارروائیوں میں استعمال کے پروگرام پر کڑی تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو زیادہ عرصے تک خفیہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے سے ان کے ذہن اور جسمانی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات باعث تشویش ہیں۔

    جمعرات کو سامنےآنے والی اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا برطانوی پولیس اور انٹیلی جنس ادارے جاسوسی کے لیے کتنی بار اور کہاں کہاں دہشت گردوں کے خلاف بچوں کو استعمال کرتے رہے ہیں۔ تاہم وزارت داخلہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ بچوں کو ایسی خفیہ کارروائیوں میں استعمال کرنے کے واقعات زیادہ نہیں۔

    وزارت داخلہ نے بچوں کو خفیہ کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کے اقدام کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ بچوں کے ذریعے مختلف مافیاؤں سے متعلق ’بے مثل‘ معلومات جمع کی گئی ہیں۔

    برطانوی پولیس کے ایک سابق افسر نیل ووڈز نے ’گارڈین‘ کو بتایا کہ انہوں نے ایک منشیات مافیا کے خلاف تحقیق کے دوران بچوں کی مدد حاصل کی تھی۔ وہ جاتنے تھے کہ منشیات مافیا کا آسان شکار بچے ہیں۔ اس لیے انہوں نے بچوں کی مدد سے ان جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں معلومات جمع کی تھیں۔

  • لندن میں پاکستان کے معروف قوال پر حاجی امیر خان پر حملہ

    لندن( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان کے معروف قوال حاجی امیر خان پر دہشت گرد نے حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ مشرقی لندن کے علاقے گرین اسٹریٹ میں ایک سیاہ فام شخص نے کیا۔ قوال حاجی امیر خان کی بیٹی سلینہ خان کے مطابق اُن کے والد حملے کے نتیجے میں زمین پر گر گئے تو حملہ آور نے اُن پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، قوال امیر خان کی ایک آنکھ شدید زخمی ہوگئی ہے، جسم اور منہ پر بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امیرخان کو نیو ہیم یونیورسٹی اسپتال پہنچایا جہاں انہیں داخل کر لیا گیا ہے۔ حاجی امیر خان امجد صابری اور عزیر میاں قوال کے قریبی عزیز بھی ہیں۔ شہید امجد صابری کو دہشت گردوں نے کراچی میں شہید کردیا تھا

  • برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت تقریباً دگنی کر دی

    لندن ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت تقریباً دگنی کر دی ہے۔ اسلحے کی تجارت کے خلاف کام کرنے والے گروپ کے مطابق برطانوی حکومت نے 2017 میں ایک اعشاریہ 5ارب پونڈ مالیت کے اسلحہ معاہدوں کے لیے لائسنس منظور کیے، جبکہ 2016 میں ان کی مالیت 820 ملین پونڈ تھی۔ برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اسلحہ فروخت کے نظام کی نگرانی نہ ہونے کے برابر ہے اور اس حوالے سے کوئی ضوابط موجود نہیں کہ ہتھیار خریدنے والے ممالک انہیں بعد میں کیسے اور کس مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی برطانوی فہرست میں سے 18 کے لیے اسلحہ فروخت کی منظوری دی گئی جن میں سعوی عرب، اسرائیل، بحرین، مصر اور چین شامل ہیں۔ اسلحہ مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ تھریسامے کی حکومت ایسے کئی ممالک کو کھل کر ہتھیار فراہم کر رہی ہے جہاں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور جو اسلحہ آج فروخت کیا جا رہا ہے وہ برسوں تک تشدد کا باعث بنتا رہے گا۔

  • برطانوی وزیر وزير تجارت نے غیر اخلاقی الزام کے بعد استعفی دیدیا

    لندن( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) برطانیہ کے وزير تجارت نےغیر اخلاقی جرائم میںم لوث ہونے کے الزام کے بعد عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر نے 2 کارکن خواتین کو 2 ہزار غیر اخلاقی پیغام ارسال کئے تھے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اِن دنوں برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر ہیں اور لندن میں منعقد گارڈ آف آنر کی تقریب میں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو کنفیوژ کردیا

    لندن( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اِن دنوں برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر ہیں اور لندن میں منعقد گارڈ آف آنر کی تقریب میں انہوں نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو کنفیوژ کردیا۔

    گارڈ آف آنر کی تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ خود تو اپنی ہی دھن میں آگے بڑھ گئے، لیکن ان کے پیچھے آنے والی ملکہ برطانیہ کچھ کشمکش کا شکار ہوگئیں۔

    ملکہ کبھی اِدھر کبھی اُدھر مڑتی رہیں، شاید انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ دائیں جانب نکلیں یا بائیں جانب اور اسی کنفیوژن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات کریں گے جس کے دوران 2019 میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد امریکا سے تجارتی امور پر بات چیت ہوگی۔ تاہم ٹرمپ کے اس دورے کے موقع پر برطانوی عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی وزير اعظم پر برس پڑے،

    لندن ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے برطانوی حکومت اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق لندن کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطانوی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے معاملے پر تھریسامے کو سمجھایا بھی تھا مگر انہوں نے اس کا الٹ کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے برطانیہ کو بڑا نقصان ہوگا، بریگزٹ کا مطلب امریکہ سے تجارتی تعلقات کے مستقبل کا قتل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بریگزٹ پلان پر عمل ہوا تو پھر ہم یورپ سے ڈیل کریں گے۔

    سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا ہے کہ وہ برطانیہ کے بہترین نمائندہ ہیں، بورس جانسن اچھے برطانوی وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور حکومت میں واپس آئیں گے۔

  • برطانوی یورپی تعلقات: وزیر اعظم مے نے ’وائٹ بک‘ جاری کر دی

    لندن(ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے بارے میں اپنی حکومتی ترجیحات پر مشتمل ’وائٹ بک‘ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ان پالیسی نکات میں مستقبل میں اشیاء کی آزادانہ تجارت کا ارادہ بھی شامل ہے، جس پر مے کی قدامت پسند جماعت کے کئی رہنماؤں نے غصے کا اظہار کیا ہے۔ یہ پالیسی دستاویز اٹھانوے صفحات پر مشتمل ہے اور اسی بارے میں وزیر اعظم سے اختلافات کی وجہ سے گزشتہ دنوں دو برطانوی وزراء مستعفی بھی ہو گئے تھے۔ اس دستاویز کو برطانیہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران آنے والی سب سے بڑی تبدیلی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

  • مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر گرفتار

    لندن (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) میٹروپولیٹن پولیس نے مریم نواز شریف کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے دوست کا ایوین فیلڈ کے باہر موجود پاکستانیوں کیساتھ جھگڑا ہوا جس دوران جنید صفدر نے ایک نوجوان کو مکا مار دیا جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کی مظاہرین کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی جس دوران جنید صفدر نے نوجوان کو مکا مارا۔ مظاہرین نے وہاں پہلے سے تعینات پولیس کو مکا مارنے کی شکایت کی جس پر پولیس نے جنید صفدر اور ان کے دوست کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی جانچ پڑتال کرے گی اور اگر ان پر الزام ثابت ہوگیا تو ان پر مقدمہ کیا جائے گا بصورت دیگر انہیں رہا کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جنید صفدر کی گرفتاری کے باعث نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان روانگی کا شیڈول متاثر نہیں ہوا کیونکہ وہ پہلے ہی ہارلے سٹریٹ کلینک سے ائیرپورٹ روانہ ہو چکے ہیں جبکہ ان

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانوی وزير اعظم نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ

    لندن (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ پر برطانیہ نے امریکہ سے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برطانیہ سمیت یورپی ممالک پر اضافی نفری بھیجنے کے دباؤ پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 440 اضافی فوجی افغانستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی ممالک اور اپنے اتحادیوں پرزور دیا تھا کہ اپنے دفاع کے لیے عسکری قوت میں اضافہ کرکے نیٹو مشن میں معاونت کے لیے مزید فوجی بھیجیں۔ واضح رہے کہ اس وقت افغانستان میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد 1100 ہے جو زمینی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر عسکری کارروائیوں میں نیٹومشن کی معاونت کررہے ہیں۔

  • مردوں کو جسم کا کونسا حصہ ہر صورت دھوپ سے بچا کر رکھنا چاہیے ؟

    لندن  (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) گرمی کی شدت اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے اور ایسے میں دھوپ میں براہ راست نکلنا صحت کے لیے اچھا نہیں، لیکن جسم کے ایک خاص حصے کو تو ہر صورت براہ راست دھوپ سے بچانا ہو گا، کیونکہ اس کے جھلسنے کا نتیجہ جلد کے خطرناک ترین کینسر میلانوما کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

    ویب سائٹ مینز ہیلتھ کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنسدان پروفیسر شاؤوی وو کا کہنا ہے کہ یوں تو جسم کے ہر حصے کو شدید دھوپ سے بچانا چاہیے لیکن آپ کی پشت اس لحاظ سے انتہائی حساس حصہ ہے،کیونکہ اگر یہ دھوپ میں جھلس جائے تو میلا نوما کینسر کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔

    ڈاکٹر شاآکا کہنا ہے کہ ہمارا چہرہ ہاتھ اور پاو?ں تو اکثر دھوپ کا سامنا کرتے رہتے ہیں لیکن پشت پر براہ راست دھوپ کم ہی پڑتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جسم کا یہ حصہ براہ راست دھوپ کیلئے انتہائی حساس ہوجاتا ہے اور جب اس پر شدید دھوپ پڑتی ہے تو جلد کے خلیات میں خطرناک بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔

    اس کی ابتدائی علامات جلد کے سرخ ہونے اور جھلسنے کی صورت میں نظر آسکتا ہے، لیکن کچھ عرصے میں یہی کیفیت جلد کے کینسر میلا نوما میں بدل سکتی ہے۔ ڈاکٹر شاؤ کا کہنا ہے کہ اگر بدقسمتی سے آپ کی پشت براہ راست دھوپ میں جھلس جائے تو ماہر جلد کو دکھانے میں دیر مت کریں، اور کچھ عرصے تک ہر تین ماہ بعد اپنی جلد کا معائنہ ضرور کرواتے رہیں۔

  • برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا

     برطانوی(ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) وزیرخارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامنے کی حکومت گرنے کے خطرات مزید بڑھتے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے ان کی پالیسی کہا جارہا ہے جب کہ آج وہ پارلیمنٹ میں ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرنے والی تھیں جس سے بیشتر ارکان پارلیمنٹ خوش نہ تھے اور ان کے خطاب سے چند گھنٹے قبل وزیرخارجہ بورس جانسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔ واضح رہے ’بریگزٹ‘ کے حامی ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم تھریسامے کی نرم پالیسی سے خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر برطانوی حکومت کے دوسرے اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا، گزشتہ روز وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس بھی عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے۔

  • برطانیہ: ریٹیل اسٹور نے جرائم کی کمی کے لیے چُھریوں کی فروخت روک دی

    برطانیہ (ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)  میں سب سے بڑے اور مشہور ترین شمار کیے جانے والے ایک ریٹیل اسٹور نے باورچی خانے میں استعمال ہونے والی چُھریوں کی فروخت روک دی ہے۔

    لندن سے جاری ہونے والے مقامی اخبار “میٹرو” کے مطابق “پاؤنڈ لینڈ” اسٹورز نے ملک بھر میں پھیلی اپنی 59 شاخوں میں مذکورہ نوعیت کی چُھریوں کی فروخت بند کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد معاشرے اور حکام کے لیے تشویش کا باعث بننے والے اُن جرائم کو کم کرنے کی کوشش کرنا ہے جن میں ان چُھریوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

    برطانیہ میں چھروں کے واروں کے ذریعے حملوں کی وارداتوں میں اضافے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

    برطانیہ میں شماریات کے سرکاری دفتر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس چُھروں کے استعمال کے ذریعے مرتکب جرائم کی شرح میں 22% اضافہ ہوا جو سابقہ برسوں کے لحاظ سے شرح میں بلند ترین اضافہ ہے۔

    پاؤنڈ لینڈ اسٹورز کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتہ سات جولائی 2018ء سے اپنے اسٹورز پر چُھریوں کی دستیابی کا کو ختم کرنے کا آغاز کر دیا اور لندن شہر میں اس اسٹور کی تمام شاخیں رواں برس کے اختتام سے قبل چُھریوں سے خالی ہوں گی۔

    اسٹور کے ترجمان نے میٹرو اخبار کو بتایا کہ یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔