آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

یورپ کے لیے سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنا ممکن نہیں رہا,فرانسی صدر
تاریخ :   27-08-2018

پیرس ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی کے حوالے سے امریکا پر انحصار کرنے سے گریز کرے۔ انہوں نے یہ بات 250 کے قریب سفارت کاروں، ارکان پارلیمنٹ اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین کے سامنے کہی۔

 

اپنے سفارتی ایجنڈے کے از سرِ نو آغاز کے حوالے سے ایک اہم خطاب میں ماکروں کا کہنا تھا کہ “یورپ کے لیے اب ممکن نہیں رہا کہ وہ اپنی سکیورٹی کے سلسلے میں امریکا پر انحصار کرے۔ یورپ کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمّے داری ہے”۔
فرانسیسی صدر نے واضح کیا کہ وہ آئندہ چند ماہ کے دوران انی تجاویز پیش کریں گے۔ ماکروں کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کی سکیورٹی کا جامع جائزہ لیا جائے جس میں روس کے ساتھ تمام یورپی شراکت دار بھی شامل ہوں۔
فرانس کے صدر منگل کو ڈنمارک اور فِن لینڈ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ یورپی یونین کے بلاک کی اصلاح کے لیے کوششوں کو بڑھایا جائے۔ ماکروں کا کہنا تھا کہ “ہم پر لازم ہے کہ نئے منصوبے لائیں اور نئے اتحاد قائم کریں”۔
دوسری جانب ماکروں نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ وہ مئی میں لیبیا کے مختلف فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو آگے لے جانے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ اس معاہدے میں خاص طور پر آئندہ دسمبر میں انتخابات کا انعقاد شامل ہے۔ ماکروں کےمطابق وہ لیبیا میں سیادت کی واپسی پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “اس سلسلے میں ہمارا کردار یہ ہے کہ مئی میں دستخط کیے گئے پیرس معاہدے کو لاگو کروانے میں کامیاب رہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی صدرٹرمپ امریکی جھنڈے کے رنگ ہی بھول گئے
صدارتی انتخاب کےلئے ؛ عارف علوی، اعتزاز احسن اور فضل الرحمان کے کاغذات نامزدگی جمع
Translate News »