دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

یمن کا جزیرہ سقطری جمعرات کو سمندری طوفان مکونو کی زد میں سترہ افراد لاپتا
تاریخ :   25-05-2018

یمن ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )  کا جزیرہ سقطری جمعرات کو سمندری طوفان مکونو کی زد میں آگیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں ،کشتیاں الٹ گئی ہیں اور سترہ افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔ یمن حکام نے سقطری میں اس سمندری طوفان کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔

یمن کی وزارتِ ماہی پروری کے ایک عہدہ دار کے مطابق بحیرہ عرب میں واقع اس جزیرے میں طوفان کے ٹکرانے کے بعد ایک کشتی الٹ گئی تھی اور اس پر سوار افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔یمنی حکام نے پانی میں گھرے ہوئے دیہات سے دو سو سے زیادہ خاندانوں کو نکال لیا ہے۔

یمن کے ماہی پروری (فشریز) کے وزیر فہد کفین کا کہنا ہے کہ ایک اور کشتی بھی سقطری میں سمندر ی طوفان کے نتیجے میں الٹ گئی ہے جس کے بعد لاپتا ہونے والے افراد کی تعداد سترہ ہوگئی ہے۔مکونو طوفان کے بعد سیلاب میں تین کاریں بھی بہ گئی ہیں ۔

سقطری جزیرہ نما عرب اور ہارن آف افریقا کے درمیان واقع ہے ۔یہ جزیرہ یمن میں گذشتہ تین سال سے جاری جنگ کے دوران میں تشدد سے بچا رہا ہے ۔اس پر یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کا کنٹرول ہے۔

یمنی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے سرکاری خبررساں ایجنسی سبا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جزیرے میں واقع دیہات میں پھنسے لوگوں اور پہاڑی علاقے میں مقیم افراد کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔انھوں نے بین الاقوامی تنظیموں سے متاثرہ افراد کو امداد مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ سمندری طوفان آج یمن کے جنوبی علاقے اور ہمسایہ ملک اومان کے ساحلی علاقے سے ٹکرائے گا۔اومان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق حکام نے صوبہ ظفار اور یمن کی سرحد کے ساتھ واقع دوسرے علاقوں کے اسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خالی کرالیا ہے۔

یہ سمندری طوفان بدھ کو ہارن آف افریقا سے ٹکرایا تھا جس کے نتیجے میں صومالی لینڈ میں 50 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 خواجہ سراوں نے ملک بھر سے الیکشن لڑنے کا اعلان
ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں نواز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »