شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

یمنی باغیوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈے ، بندر گاہیں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
تاریخ :   07-11-2017

یمن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) کے حوثی شیعہ باغیوں نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی بندر گاہوں اور ہوائی اڈوں کو اپنے حملوں میں نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

حوثی باغیوں کے سیاسی دفتر کی جانب سے منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تمام ہوائی اڈے ، بندر گاہیں ، سرحدی گذر گاہیں اور اہمیت کے حامل علاقے ہمارے ہتھیاروں کا براہ راست ہدف ہوں گے اور یہ ہمارا جائز حق ہے‘‘۔

حوثی باغیوں نے یہ دھمکی آمیز بیان سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی جانب سے یمن کی برّی ، بحری اور فضائی سرحدوں کی بندش کے ایک روز بعد جاری کیا ہے۔ اتحا د نے یہ فیصلہ حوثی باغیوں کے سعودی دارالحکومت الریاض کی جانب ایک میزائل حملے کے بعد کیا ہے۔ سعودی فورسز نے الریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی جانب آنے والے اس بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یہ میزائل داغنے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

قبل ازیں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد نے سوموار کو امدادی سامان لے کر جانے والے دو طیاروں کو یمن کے ہوائی اڈوں پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*