سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

یاسر شاہ کی دو سو وکٹیں، 82 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا
تاریخ :   06-12-2018

ابوظہبی  ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) لیگ اسپنر یاسر شاہ نے تینتیس ٹیسٹ میچوں میں دو سو وکٹیں مکمل کر کے بیاسی برس پرانا ریکارڈ توڑ ديا ہے۔ اب یاسر سب سے کم میچوں میں دو سو وکٹیں حاصل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سب سے کم ٹیسٹ میچوں میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے تینتیس میچوں میں اپنی دو سو وکٹیں مکمل کیں۔ قبل ازیں سن 1936 میں یہ ریکارڈ آسٹریلوی گیند باز کلیری گرمیٹ کے نام تھا۔ کلیری نے چھتیس ٹیسٹ میچوں میں دو سو وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ابوظہبی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ثمر وِل کو آؤٹ کرکے یاسر شاہ نے تاریخ رقم کر دی۔
بئی ٹیسٹ میچ کے دوران یاسر شاہ نے مجموعی طور پر چودہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ واضح رہے عالمی ٹیسٹ کرکٹ میں قریب بیس برس بعد کسی بولر نے ایک دن میں دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس طرح یاسر شاہ ایک دن میں دس وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بھی بن گئے تھے۔
امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک-ایک سے برابر ہے۔ تاہم ابوظہبی میں جاری تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے۔ کرکٹ ماہرين کے مطابق ٹیم پاکستان یہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
دو مہینے کے ریمانڈ کے بعد بھی شہباز شریف پر کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا
مسلم لیگ ن قبل از وقت انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، سابق وزیراعظم
Translate News »