آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

ہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں پانچ برسوں میں ایک لاکھ60 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں نے پناہ کی درخواستیں دی ہیں
تاریخ :   08-11-2017

برسلز(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)یورپی یونین کے دفتر شماریات یورو سٹیٹ نے بتایاکہ یورپی یونین کے رکن ممالک میں پانچ برسوں میں ایک لاکھ60 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں نے پناہ کی درخواستیں دی ہیں جن میں سے 37ہزار نے اٹلی جبکہ 36ہزار نے جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں شامل ہیں۔جنوری 2012 سے لے کر دسمبر 2016تک کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو ان پانچ برسوں کے دوران ایک لاکھ 60ہزار سے زائد پاکستانی تارکین وطن نے یورپی یونین کے مختلف رکن ممالک میں حکام کو سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔2012میں اٹلی میں پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں کی تعداد محض 26سو تھی جو 2015میں تین گنا سے زائد کے اضافے کے ساتھ 10ہزار تک جا پہنچی تھی جبکہ 2016 میں اطالوی حکام کو پناہ کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کی تعداد قریب 14ہزار ہو گئی تھی۔اٹلی کے بعد پاکستانی تارکین وطن کی پسندیدہ منزل جرمنی رہا جہاں 36ہزار پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کے حصول کے خواہش مند رہے۔جرمنی کے بعد ہنگری، برطانیہ اور یونان بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔ہالینڈ، سپین، سوئٹزرلینڈ اور ناروے جیسے ممالک میں ان پانچ برسوں میں ایک ہزار سے بھی کم پاکستانی پناہ کی تلاش میں پہنچے۔یورو سٹیٹ اعداد و شمار پاکستانیوں کے اس تاثر کی تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ اٹلی میں دیگر یورپی ممالک کی نسبت پاکستانی شہریوں کو پناہ ملنے کے امکانات نسبتاً زیادہ ہیں۔2012کے آغاز سے لے کر 2016کے اواخر تک جن پاکستانی شہریوں کی پناہ کی درخواستیں نمٹائی گئیں ان میں سے اٹلی میں قریب 44فیصد کو مختلف درجات میں پناہ دے دی گئی۔اٹلی کے مقابلے میں برطانیہ میں 21، جرمنی میں 13 جب کہ یونان میں محض ایک فیصد پاکستانی شہریوں کو پناہ ملی۔اس عرصے میں اطالوی حکام نے مجموعی طور پر قریب29 ہزار پاکستانی شہریوں کی پناہ کی درخواستوں پر فیصلے سنائے جن میں سے ساڑھے بارہ ہزار کو پناہ دے دی گئی جب کہ دیگر تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔تاہم اگر سالانہ اعتبار سے دیکھا جائے تو اٹلی میں بھی پناہ کے متلاشی پاکستانی شہریوں کی تعداد میں اضافہ جبکہ پناہ دئیے جانے کی شرح میں بتدریج کمی واقع ہوئی ہے۔ 2012کے دوران دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستوں پر ابتدائی فیصلے سنائے گئے جن میں سے قریب 1200 پاکستانیوں کو پناہ ملی اور پناہ کے کامیاب درخواست گزاروں کی شرح ساڑھے چھپن فیصد رہی۔اس کے مقابلے میں اطالوی حکام نے 2015میں قریب 8 ہزار جبکہ 2016میں قریب 12 ہزار پاکستانی تارکین وطن کی پناہ کی درخواستیں نمٹائیں اور بالترتیب 44اور 37فیصد پاکستانیوں کو پناہ دئیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔پناہ کے زیادہ تر کامیاب درخواست گزاروں 44فیصد کو اٹلی میں انسانی بنیادوں پر پناہ دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
ایرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ تہران کو دھمکانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا
پاک بحریہ کے ہیڈکوراٹرز کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ہیڈکوارٹرز آمد پر وزیراعظم کاخیر مقدم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »