مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

ہیرے چن کرجے آئی ٹی بنا ئی گئی،احتساب کے نام پرانتقام لیا گیا, سابق وزیراعظم محمد نواز شریف
تاریخ :   02-12-2017

کوئٹہ(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک میں پچھلے 70سالوں سے مائنس پلس کا بڑا کھیل ہوچکا ہے،ووٹ کے تقدس کو بحال کریں،آمروں سے پی سی اوکاحلف لینے والے صادق اورامین کافیصلہ کریں گے؟احتساب کے نام پر نوازشریف سے انتقام لیا گیا ہے،میری ساری سیاست نظریئے پر ہی اور رہے گی،احتساب کیلئے6 بہترین ہیرے چن کرجے آئی ٹی بنا ئی گئی،لیکن عوام نے یہ فیصلہ مسترد کردیا،کرکٹرخان سے پشاورمیں میٹرو نہیں بن سکی،ہم کوئٹہ میں میٹروبس بنائیں گے۔انہوں نے کوئٹہ میں عوامی جلسہ سے خطاب کریتے ہوئے کہاکہ میری سیکیورٹی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔بلٹ پروف شیشہ ہٹا دیا جائے۔شیشہ اس لیے ہٹوایا کہ آپ کو ٹھیک سے دیکھ سکوں۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ والوں میں قانون کی حکمرانی کوٹ کوٹ کر بھری ہے، انہوں نے نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے، بلوچستان کے لوگ سچے اور کھرے ہیں، ہر آزمائش اور مشکل میں پورے اترے ہیں، یہاں کے عوام نے کبھی پاکستان کا پرچم جھکنے نہیں دیا۔نوازشریف نے کہا کہ مجھ سےاحتساب کے نام پر نوازشریف سے انتقام لیا گیاہے۔ 4 سالوں میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی، اگر کی تو بتایا جائے لیکن پھر بھی نکال دیا گیا۔ نواشریف نے کہا کہ بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں تو اس پر نکال دیا گیا۔ یہ بھی کوئی فیصلہ تھا، یہ فیصلہ کون دے رہے ہیں جو ہمیشہ پی سی او کے تحت آمروں سے حلف لیتے رہے۔وہ مجھے کہہ رہے ہیں کہ تم صادق اور امین نہیں ہو۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کیلئے 6 بہترین ہیرے چنے گئے ان کی جے آئی ٹی بنا ئی گئی۔ ایک ہی بینچ نے بار بارفیصلے کیے۔ کبھی دو کبھی تین اور کبھی پانچ ججوں نے فیصلہ دیا۔ شاید پاکستان کی تاریخ میں ایسا فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک پیسے کی کرپشن کا شائبہ بھی نہیں ہوا۔ ثبوت تو دور الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔کسی سرکاری پیسے میں خرد برد کا الزام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں عوام فیصلہ سناکرہمیں سرخروں کریں گے۔عوام سے وعدہ ہے اگر دوبارہ موقع ملا تو کوئٹہ کو پاکستان کا مثالی شہر بنائیں گے، جو کراچی، لاہور اسلام آباد اور پشاور سے کم نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ پشاور تو پہلے سے بھی زیادہ خراب ہوگیا ہے۔ کرکٹرخان نے کہا تھا شہبازشریف نے جنگلا بس بنائی۔اب وہی پشاور میں بنانے کی کوشش کررہا ہے لیکن پانچ سال ہونے کو ہیں۔کرکٹرخان سے پشاورمیں میٹرو نہیں بن سکی۔آپ سے وعدہ کرتے ہیں ہمیں موقع ملا توکوئٹہ میں میٹروبس بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ , یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت ماننے کو تیار؟ اعلان آئندہ ہفتے متوقع
کراچی رینجرز نے تفتیش کیلئے ملزمان کو90 روز تک حراست میں رکھنے کے پولیس اختیارات دوبارہ مانگ لئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »