سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپاکسے مستعفی ہوگئے     No IMG     سپریم کورٹ نے افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا     No IMG     بھارتی ارب پتی مکیشن امبانی کی شادی پر خزانوں کے منہ کھُل گئے     No IMG     ایرانی وزیر خارجہ کی قطر کے وزير اعظم سے ملاقات     No IMG     وزیر اعظم کا دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کرنے کا عزم     No IMG     فرانسیسی پولیس کا معذور افراد پر بھی ظلم و ستم     No IMG     چین کینیڈین شہریوں کو رہا کرے، امریکی وزیر خارجہ     No IMG     بھارتی ریاست کرناٹک میں زہریلی خوراک کھانے سے تقریباً ایک درجن یاتریوں کی ہلاکت     No IMG     یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہیں، آسٹریلیا     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے پاس اب فقط چار آپشنز موجود ہیں۔     No IMG     سپریم کورٹ کا دہری شہریت والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم     No IMG     باردوی سرنگ کے دھماکے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک     No IMG     آئی ایم ایف سے پیکج صرف پاکستان کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لیا جائے گا۔ وزیر خزانہ اسد عمر     No IMG     ہنگری میں غلام ایکٹ کے خلاف مظاہرے     No IMG     امریکی ایوان نمائندگان نے روہنگیا مسلمانوں پر بربریت کونسل کشی قرار دینے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور     No IMG    

ہولناک ٹریفک حادثہ، ڈرائیور ہلاک، 7 افراد زخمی
تاریخ :   13-11-2018

شارجہ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) گزشتہ روز SUV گاڑی کو پیش آنے والا حادثہ ایک شخص کی جان لے گیا، جبکہ سات افراد کو شدید اور معمولی چوٹیں آئی ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ افسوس ناک واقعہ الحُمریہ سے اُم القوین جانے والی سڑک پر صبح کے اوقات میں پیش آیا۔ SUV میں سوار

افراد کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے تھا جنہیں حادثے کے فوری دیر بعد طبی امداد کے لیے عجمان کے خلیفہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے گاڑی مسافروں کو لے کر اُم القوین جا رہی تھی جب سڑک پر کسی جانب سے اچانک ایک آوارہ اُونٹ آ گیا۔ ڈرائیور نے گاڑی کا اُونٹ سے تصادم روکنے کی خاطر اچانک اُس کا رُخ موڑا تو وہ بے قابو ہو کر کئی قلابازیاں کھاتی سڑک سے پرے جا کر اُلٹ گئی۔
اس حادثے کے نتیجے میں بدقسمت ڈرائیور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

الحمریہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر کرنل علی سعید ال جلاف نے بتایا کہ آپریشنز رُوم کو صبح پونے آٹھ بجے حادثے کی اطلاع مِلی جس پر ٹریفک اہلکاروں، پٹرولنگ ٹیم اور ایمبولینس کے سٹاف کو موقع پر روانہ کر دیا گیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ڈرائیور دم توڑ چُکا تھا جبکہ باقی لوگ زخمی حالت میں پڑے تھے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ زندگی سے محروم ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو عارضی طور پر الکُویتی ہاسپٹل کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
کرنل الجلاف کا کہنا تھا کہ اس حادثے کی ایک وجہ ڈرائیور کی تیز رفتاری بھی ہے جو سڑک پر اچانک اُونٹ سامنے آ جانے پر حواس باختہ ہو گئی، جس کے نتیجے میں یہ خوفناک حادثہ رُونما ہوا۔ اُنہوں نے تمام ڈرائیورز سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر ڈرائیونگ کے دوران حدِ رفتار سے تجاوز نہ کریں تاکہ اُن کی اور دُوسرے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق نہ ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 10 دسمبر تک کی توسیع
فلسطینیوں نے مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ فائر کئے ہیں جن کے نتیجے میں 19 صہیونی زخمی
Translate News »