پاکستان کو کشمیر نہیں چاہیے ہمارے سیاستدان تو اپنے 4 صوبے نہیں سنبھال سکتے۔شاہد خان آفریدی     No IMG     چین میں متعدد پاکستانیوں کی بیگمات گرفتار     No IMG     ساہیوال میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار     No IMG     فیصل آباد میں وکلاء کا احتجاج     No IMG     اوورسیز پاکستانیوں کیلئے نیا پاکستان کالنگ ویب پورٹل کا افتتاح     No IMG     بلوچستان ریلوے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں, وفاقی وزیر ریلوے     No IMG     اسمبلی کی تقریر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا,سابق وزیر اعظم     No IMG     اسرائیلی فوج ’فوری طور پر حملے بند, کرے، ترکی     No IMG     یورپی فوج‘ تشکیل دی جائے ,چانسلر انگیلا میرکل     No IMG     ترکی میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک     No IMG     آرمی چیف کی زیر صدارت کمانڈرز کانفرنس     No IMG     ٹریفک کےمختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق     No IMG     اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی مندی کا رحجان     No IMG     ایف بی آرنے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کردیا     No IMG     نیب ادارہ ختم کر دیا جا ئے ، اہم ترین اعلان     No IMG    

ہاکی: جاپان نے ملائیشیا کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا
تاریخ :   01-09-2018

کراچی( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) اعصاب شکن مقابلے کے بعد، ایشین گیمز ہاکی کے فائنل میں جاپان نے ملائیشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-1 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا، مقررہ وقت تک مقابلہ 6-6 سے برابر تھا۔ایک موقع پر جاپان کی ٹیم 5-2 کے خسارے میں تھی۔

 

لیکن آخری لمحات میں حیران کن کھیل پیش کرتے ہوئے، جاپان نے 4 گول بنائے جبکہ ملائیشیا کی ٹیم صرف ایک گول کرسکی۔یوں میچ 6-6 سے برابر رہا۔ اور پھر جاپان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے ملائیشیا کو شکست سے دوچار کیا۔ ایشین گیمز 2018ء میں ہاکی ایونٹ کے فائنل میں پہلے ہی پیریڈ میں کافی تیز رفتار کھیل دیکھنے میں آیا، ملائیشیا نے چوتھے ہی منٹ میں اُس وقت برتری حاصل کی جب محمد رضی عبدالرحیم نے پنالٹی کارنر پر گول کر دیا۔لیکن نویں منٹ میں جاپان کے سیرن تناکا نے گول کرکے میچ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ مگر دو منٹ بعد ہی ٹینگکو احمد تاج الدین نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے ایک بار پھر ملائیشیا کو 3-1 کی سبقت دلادی۔دوسرے پیریڈ میں بھی ملائیشیا نے میچ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا اور کھیل کے 17 ویں منٹ میں فیصل ساری نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری کو 4-1 کے ساتھ مزید مستحکم کردیا۔تین گول کے خسارے میں جانے کے باوجود جاپانی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر حملے جاری رکھے اور 23 ویں منٹ میں کینتا تناکا گول کرکے اسکور 4-2 کر دیا۔ کھیل کا دوسرا پیریڈ اسی اسکور پر ختم ہوا جبکہ تیسرے پیریڈ میں کوئی بھی گول اسکور نہ کرسکی۔چوتھے پیریڈ میں جاپان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 50 ویں منٹ میں 5-2 کے خسارے کے باجود یکے بعد دیگر تین گول اسکور کرکے 58 ویں منٹ میں میچ 5-5 سے برابر کردیا۔میچ کی سنسنی خیزی یہیں ختم نہیں ہوئی، اگلے ہی منٹ میں ملائیشیا کے ٹینگکو احمد تاج الدین نے گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو برتری دلائی بلکہ ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔جاپان کے ہیروماسا اوچیائی نے میچ کے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر پر گول کرکے میچ ایک بار پھر 6-6 سے برابر کر دیا، جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پنالٹی شوٹ آؤٹ دی گئیں، جس پر جاپان نے تین، ایک سے میچ جیت کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ میںملائیشیا کے کھلاڑی نروس نظر آئے اور لگاتار تین پنالٹی شوٹ آؤٹ ضائع کیں۔ سیمی فائنل میں ملائیشیا نے بھارت جبکہ جاپان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے ہراکر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیر اعظم عمران خان نےپنجاب میں قبضہ گروپوں اورناجائز تجاوزات کے خلاف فوری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت
ہالینڈ میں پولیس نے ریلوے اسٹیشن پر دو افراد کو زخمی کرنے والے چاقو بردار افغان نژاد شخص گرفتار
Translate News »