مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا     No IMG     خورشید شاہ کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا     No IMG     لاہور, بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کردیا     No IMG     مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قیادت کے موقف میں کوئی لچک نہیں, وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی     No IMG     شہباز شریف کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفونک رابطہ     No IMG     پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات     No IMG     وزیراعظم کا نوٹس، ڈی پی او قصور معطل     No IMG     پاکستان کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم     No IMG     اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے انتخابات سے 2 روز قبل مقبوضہ مغربی کنارے پر نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی     No IMG     احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں قید آصف زرداری سے فیملی ممبرز اور قانونی ٹیم کی ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست مسترد     No IMG     سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے تایا انتقال کرگئے     No IMG     سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر 13 ریجنز میں ہونے والی تقریبات مفت ہوں گ     No IMG     مریم نواز کی پارٹی عہدے سے نااہلی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو کل 11 بجے سنایا جائے گا     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے نریندر مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا حکم دیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگا۔     No IMG    

ہانگ کانگ میں ہنگامہ آرائی اور مظاہروں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکہ ملوث ہے، چین
تاریخ :   24-07-2019

بیجنگ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 24 جولائی2019ء) چین نے اپنے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں جاری ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا۔ چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیئنگ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے پیچھے امریکی حکام ملوث ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی حکام دنیا کو یہ بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے ہانگ کانگ میں کیا کردار ادا کیا اور ان کے مقاصد کیا ہیں؟ انہوں نے ہانگ کانگ میں امریکہ اور برطانیہ کی مداخلت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ چین اس معاملے میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے مجرمان کی حوالگی سے متعلق بل کا مجوزہ پیش کیا گیا جس کے مطابق ہانگ کانگ کے باشندوں کا ٹرائل چین کے اندر بھی ہوسکے گا۔ مجرمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے گئے قانون کے تحت نیم خود مختار ہانک کانگ اور چین سمیت خطے کے دیگر علاقوں میں کیس کی مناسبت سے مفرور مجرمان کو حوالے کرنے کے لیے معاہدے کیے جائیں گے۔ مذکورہ قانون کی مخالفت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ یہ بِل چینی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ بیجنگ اس قانون کو سرگرم سماجی کارکنان، ناقدین اور دیگر سیاسی مخالفین کی حوالگی کے لیے استعمال کرے گا جو چین کی سیاست زدہ عدالتوں میں پہنچیں گے۔ اب تک ان واقعات میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہانگ کانگ کو املاک کی توڑ پھوڑ سمیت بھاری مالیت کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

Print Friendly, PDF & Email
آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات
وزیراعظم عمران خان کا امریکہ سے باہمی اعتماد، برابری اور دوستی کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنے مطالبہ
Translate News »