آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

ہالینڈ,میں شہری کا عدالت سے اپنی عمر20 سال کم کرنے کا مطالبہ
تاریخ :   05-12-2018

ایمسٹرڈیم ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو )ہالینڈ میں ایک عدالت نے ایک 69 سالہ شخص کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے کہ چونکہ وہ خود بہت جوان محسوس کرتے ہیں لہذا ان کی عمر سے بیس سال کم کر کے اُنھیں 49 برس کا قرار دیا جائے۔

ایملی ریٹل بینڈ نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جسمانی طور پر انتہائی توانا ہیں، اچھی جسمانی ساخت میں ہیں لیکن انھیں اس وقت تفریق کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ اپنی عمر 69 برس بتاتے ہیں۔ انھوں نے کہا ’میں جوان دیوتا ہوں، میں ان تمام لڑکیوں کو حاصل کر سکتا ہوں جنہیں میں چاہتا ہوں، لیکن اصل عمر (69) بتا کر نہیں۔‘
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار ایملی ریٹل بینڈ کو مکمل آزادی ہے کہ وہ اپنے آپ کو جتنی عمر کا تصور کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن عدالت ان کے زندگی کے بیس برس کے ریکارڈ کو غائب کر کے ان کی نئی تاریخ پیدائش مقرر نہیں کر سکتی کیونکہ اس سے قانونی اور معاشرتی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
ایملی ریٹل بینڈ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ گیارہ مارچ 1969 کو ان کا یوم پیدائش مقرر کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ڈیٹنگ ایپس پر عمر بتانے کی شرط سے وہ ایسے افراد کی توجہ حاصل نہیں کر سکتے جن کی توجہ حاصل کرنے کی وہ صلاحیت رکھتے ہیں۔
انھوں نے کہا :میں خود کو جوان محسوس کرتا ہوں، اچھی جسمانی ساخت میں ہوں، میں چاہتا ہوں کہ میری موجوہ حالت کو قانونی طور پر تسلیم کیا جائے کیونکہ میں عمر کی وجہ سے تفریق محسوس کرتا ہوں۔‘
ہالینڈ کی ارنہم عدالت نےایملی ریٹل بینڈ کی امیدوں پر یہ کہہ کر پانی پھیر دیا کہ عدالت معاشرے میں جسمانی تندرستی کے رجحان کو تو محسوس کرتی ہے لیکن اس دلیل کو یوم پیدائش میں تبدیلی کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
بیٹوں کا موقف
ایملی ریٹل بینڈ کے بچوں نے بھی اپنے والد کی رائے کودلچسپ قرار دیا ہے۔اس کا کہناہے کہ میرے نو اور گیارہ سال کے بچے مجھے بابا کہتےہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ ہمیں یہ اچھا لگے گا کہ ہم ساتھ اسکول جائیں، کھیل کے میدان میں کھیلں، ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ قانونی طورکیسے ممکن نہیں۔
اس کا کہنا ہے کہ میرا بڑا بیٹا 42 سال کا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ اگرآپ کی عمر 49 سال ہوجائے توآپ میرے بڑے بھائی ہوجائیں‌گے، میں والد کی نسبت آپ کو بھائی کہہ کرزیادہ لطف اندوز ہوں گا، میں اسے کہتا ہوں کہ یہ تو بہت اچھا ہے۔ بہت سے لوگ یہ یقین کرتے ہیں کہ میں اس کا بڑا بھائی ہوں والد کسی حال میں نہیں ہوسکتا۔

Print Friendly, PDF & Email
اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رحجان
جرمن چانسلر میرکل رواں برس بھی دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار
Translate News »