آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

گوجرانوالہ میں وکیل اور ریسکیو اہلکار وں میں تصادم
تاریخ :   01-02-2018

 گوجرانوالہ میں وکیل کی گاڑی کو ایمبولنس کی جانب سے اوور ٹیک کرنے پر وکیل اور ریسکیو اہلکارکے درمیان  جھگڑا،ریسکیو اہلکار کا یونیفارم پھٹ گیا۔شہریوں نے وکیل کو دھر لیا ۔ وکلاء تھانہ میں اکٹھے ہو گئے

ریسکیو اہلکارباغبانپورہ کے رہائشی مریض کو تشویشناک حالت میںڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر رہے تھے ،کہ اس دوران حافظ آباد روڈ سے گذرتے ہوئے ایک وکیل نے اپنی گاڑی ایمبولینس کے آگے لگا لی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بار بارایمر جنسی روٹر بجانے اور ہارن دینے کے وکیل نے راستہ نہ دیا تو ایمبولینس کے ڈرائیور نے بیس منٹ کے بعد زبردستی اسے اوور ٹیک کرنا چاہا ،جس پر مشتعل ہو کر وکیل نے ریسکیو اہلکاروں کو گالم گلوچ اورتشدد شروع کر دیا اور ریسکیو اہلکار کا یونیفارم بھی پھاڑ دیا ۔ موقع پر موجود شہریوں نے معاملہ ختم کروانے کی کوشش لیکن وکیل کی جانب سے بد تمیزی کے بعد شہری بھی بپھر گئے اور وکیل کو سڑک پر ہی دھر لیا ۔ شہریوں کی جانب سے دھلائی کے ڈر سے وکیل نے ریسکیو کی ایمبولینس میں چھپ کر جان بچائی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ باغبانپورہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ جس کو اپنابیان دیتے ہوئے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریسکیو اہلکاروں نے اس کے ساتھ بد تمیزی ،ہاتھا پائی کی اور پھر شہریوں کو اس کے خلاف اکسا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔ واقعہ کی بعد وکلاء کی بڑی تعداد تھانہ باغبانپورہ پہنچ گئی ۔کسی بھی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر اعلیٰ پولیس حکام نے اینٹی رائٹ یونٹ سمیت پولیس کی بھاری نفری بھی طلب کر لی گئی ہے ۔ اس حوالے سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن مرزا نور محمد واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ  ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ وکلاء کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی ،اور وکلا پر تشدد ہزگز برداشت نہیں کیا جائیگا ۔تھانہ باغبانپورہ میں جمع ہونے والے وکلاء اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کھلم کھلا گالم گلوچ ہوتا رہا ، لیکن جدید فورس سمیت پولیس اہلکار صرف تماشائی بنے رہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکہ مقامی معیشت پر امیگریشن کے مُثبت اثرات میں واشنگٹن سر فہرست
گوجرانوالہ ریلوے کا ڈاک بنگلہ ، نشئیوں کا مسکن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »