محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں 6.2شدت کا زلزلہ
تاریخ :   31-01-2018

گوجرانوالہ سمیت پاکستان، افغانستان اور انڈیا میں 6.2شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے اور آفٹر شاکس محسوس کئے گئے ۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ۔ خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد جاری ہو گیا

 

ڈی جی میٹ غلام رسول کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 169 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں آیا جس کا مرکز چترال سے 140 کلو میٹر شمال مغرب میں افغانستان کا علاقہ فیض آباد تھا۔
ڈی جی میٹ نے بتایا کہ پہلے صبح 10 بجے کے قریب بلوچستان کے علاقے بیلہ میں 4.9 شدت کا زلزلہ آیا جس کی گہرائی 29 کلو میٹر تھی۔جبکہ گوجرانوالہ،پنجاب،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 12 بجکر 7 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے 
 گوجرانوالہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، ملتان، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد،کمالیہ، سرگودھا، جہلم، فیصل آباد، جھنگ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کمالیہ سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
لاہور میں زلزلے کے کچھ دیر بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے لوگ خوف میں مبتلا ہوکر کھلے علاقوں کی طرف جانکلے۔
خیبرپختونخوا میں خیبر ایجنسی، باجوڑ ایجنسی، بنوں، ہنگو، مانسہرہ اور پاراچنار سمیت دیگر علاقوں میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔
پشاور کے ایک اسکول میں زلزلے کے باعث بھگدڑ مچنے سے 4 بچیاں زخمی ہوگئیں۔
بلوچستان میں اسکول کی چھت گر گئی
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں صبح 10 بجے آنے والے 4.9 شدت کے زلزلے سے بیلہ کے علاقے میں ایک اسکول کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں کوٹلی، راولاکوٹ، میرپور خاص، پھلندری اور دیگر مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
گلگت بلتستان میں اسکردو، کھرمنگ، شگر، گھانچے، چلاس میں شدید زلزلہ محسوس کیا گیا۔
لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
اسلام آباد میں زلزلے کے وقت باعث سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران وکلا اور دیگر افراد عدالت سے باہر آگئے جب کہ سماعت میں کچھ دیر کا وقفہ کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کی صورتحال
سپریم کورٹ میں نااہلی مدت کیس کی سماعت جاری تھی تو اس دوران زلزلے کے جھٹکے لگنے پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تحمل رکھیں کچھ دیر کے آفٹر شاکس ہیں ختم ہو جائیں گے۔
ادھر پارلیمنٹ میں صنعت و پیدوار کمیٹی کے اراکین اجلاس میں موجود تھے جو زلزلے کے باعث خوف سے باہر آگئے۔
ملک میں زلزلے کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے لوگوں نے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیا اور زلزلے کے وقت کی پوسٹ شیئر کیں
افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلہ
دوسری جانب افغانستان اور بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں دونوں ممالک کے دارالحکومت دہلی اور کابل سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں بھی زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن میں صوبہ بدخشاں کا علاقہ جرم تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
گوجرانوالہ میں دوکاندار اور راہگیر قتل
گوجرانوالہ میں ناقص میٹریل اور کوالٹی کی اشیاء بحق سرکار ضبط کر یں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »