مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

گوادرچین پاکستان اقتصادی راہداری کی بنیاد ہے ,وزیراعلیٰ بلوچستان
تاریخ :   20-11-2017

کوئٹہ (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بنیاد گوادر ہے ، یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ گوادر سی پیک ہے اور سی پیک گوادر ہے ، گوادر کی اہمیت کا اعتراف چینی قیادت بھی کرتی ہے۔پاک چین دوستی صرف حکومتی سطح کے تعلقات پر ہی استوار نہیں بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے دل بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کی ترقی کو قابل تقلید سمجھتی ہے ، پاکستان کی ترقی میں چین کے کردار اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ایئرفورس اور چینی ایئرفورس کے زیر اہتمام بین الاقوامی ایئر شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، واضح رہے کہ یہ چین کے ایئرفورس کی جانب سے پاکستان میں کئے جانے والا پہلا ایئر شو تھا، جس میں چینی فضائیہ کے J-10 لڑاکا طیاروں نے ائیروبیٹک کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، جو چینی پائلٹوں کی مہارت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، تقریب میں چین پیپلز آرمی فضائیہ کے میجر جنرل لیوچن منگ (Liu Chun Ming) ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ عاصم سلیم باجوہ، صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی، سول و عسکری حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔وزیراعلیٰ تقریب میں پہنچے تو ائیروائس مارشل محمد حسیب پراچہ نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا، اپنے خطا ب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ یادگار لمحات اور بین الاقوامی معیار کا ائیر شو نہ صرف دونوں ممالک کی ائیر فورس کے درمیان بہترین تعلقات کا مظہر ہے بلکہ بے مثال پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں آج کے یاد گار فلائی پاسٹ میں شرکت کر کے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے جس کا اہتمام ہمارے چینی دوستوں نے کوئٹہ میں کیا اور وہ اس شاندار تقریب کے انعقادپر آرگنائزرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ممالک اور اقوام کے درمیان تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔ یہ معاشی و اقتصادی منصوبہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لائے گا اور خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندرسے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ ہر پاکستانی اور ہر چینی اس بے مثال دوستی پر فخر محسوس کرتا ہے۔ آج کا ائیر شو چینی بھائیوں کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے ایک تحفے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان پیار، محبت ، عزت احترام اور تعاون کے لازوال رشتے قائم ہیں، جو پوری دنیا کے لیے ایک مثال ہیں۔ہم پاکستان کی ترقی میں دلچسپی لینے اور عملی تعاون پر چینی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ سی پیک کے تحت گوادر کے نئے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے ڈیزائن کے حوالے سے چینی کمپنی اور سول ایوی ایشن کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ جلد از جلد اس منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے۔وزیراعلیٰ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور خلوص کے رشتے وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہونگے جس کا فائدہ دونوں ممالک کے عوام کو پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے چین کی Aerobatic ٹیم کی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی، وزیراعلیٰ نے بلوچستان کے عوام کے لیے کوئٹہ میں ائیر شو کے انعقاد پر چینی ائیر فورس اور پاکستانی ائیرفورس کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلیٰ نے مظاہرے میں حصہ لینے والے چینی پائلٹوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی صلاحیتوں اور تربیتی معیار کو سراہا، قبل ازیں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں پی جی ایف۔7 اور آگسٹا ہیلی کاپٹر سمیت دیگر ہیلی کاپٹروں نے بھی فضائی مظاہرہ پیش کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے JF-17 تھنڈر طیارے کے ماڈل کی رونمائی بھی کی جو بعدازاں وزیراعلیٰ پیش کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
مراکش: بھگدڑ میں ایک درجن سے زائد ہلاکتیں
پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں، ہدف کون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »