چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

گلگت بلتستان میں سیلاب 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں بڑے پیمانے پر زرعی رقبہ زیر آب آگیا
تاریخ :   20-07-2018

 گلگت بلتستان ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو)میں گلیشیئر پگھلنے سے بڑے پیمانے پر زرعی رقبہ زیر آب آگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہونے سے لوگ محصور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث ضلع دیامر کے علاقے گوہرآباد میں گونرفورم نہر سے آنے والے سیلابی پانی میں شاہین بیگم نامی خاتون اپنی بیٹی زینب کے ہمراہ ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا جسے ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایک دوسرے حادثے میں دیامیر ڈسٹرک میں ایک معلق پل ٹوٹنے کے سبب ایک خاتون ہلاک جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، تاہم اس حادثے کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ گونرفورم نہر میں آنے والے سیلاب کے باعث قراقرم ہائی وے بلاک ہوگئی ، جبکہ بڑے پیمانے پر ذرعی رقبہ بھی زیر آب آگیا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

سیلاب اور زمینی کٹاؤ کے باعث ضلع نگر بھی شدید متاثر ہوا، جبکہ وادی داسکین میں بھی فصلیں تباہ اور نہریں سیلابی پانی سے بھر گئیں۔دریاؤں میں طغیانی کے سبب گلگت کے دور دراز علاقوں، دیامیر اور بلتستان میں راستے بند ہونے کی وجہ ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد مکمل طور پر محصور ہوگئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتین کو دورہ واشنگٹن کی دعوت دی
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
Translate News »