شمالی کوریا کا ایٹمی طاقت کے مظاہرے کا عزم     No IMG     عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق     No IMG     جرمنی کے وزير خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت پر متحد اور متفق ہیں۔     No IMG     ایران کو شام میں فوجی بیس بنانے کی اجازت نہیں دیں گے,اسرائیل کے وزير اعظم     No IMG     مقبوضہ کشمیر، یاسین ملک کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو توہین آمیز پریس ریلیز جاری کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا۔     No IMG     قونصل جنرل عائشہ فاروقی نے جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی سےملاقات     No IMG     پی ٹی آئی چئیرمین نے بڑا فیصلہ کر لیا ، اب پی ٹی آئی میں شمولت اختیار کرنا آسان نہ ہو گا     No IMG     پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 5 کروڑ46 لاکھ ہو گئی،     No IMG     سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں اپنے نکالنے کی 4 بڑی وجوہات بتادیں     No IMG     حافظ آباد میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی     No IMG     پی ٹی آئی کے اعلیٰ عہدے داروں کی پریم کہانی شروع ہو گئی     No IMG     امريکا نے 5 ايرانی اہلکاروں پر پابندی عائد کر دی     No IMG     موجودہ حکومت نے دہشت گردی ، عسکریت پسندی اور توانائی بحران کو حل کیا ، ملکی معیشت کو مستحکم کردیا, لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم     No IMG     پی ٹی آئی گزشتہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا میں ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی، مائزہ حمید     No IMG    

کھیل

  • کرکٹ میں شاداب خان نے 91سال بعد نئی تاریخ رقم کردی

    نارتھمپٹن (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان کم عمری میں 10 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ سپنر بن گئے ہیں۔19سالہ شاداب خان 91 سال بعد کم عمری میں انگلش سرزمین پر 10 فرسٹ کلاس وکٹیں لینے والے پہلے لیگ سپنر بن گئے ہیں ، پاکستانی سٹار نے نارتھمپٹن شائر سے میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ان سے قبل 1927ءمیں نیوزی لینڈ کے بل میرٹ نے یہ اعزاز پایا تھا۔

    اس سے قبل شاداب خان کی دس وکٹوں کی بدولت پاکستان نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوسرے وارم اپ میچ میں نارتھیمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے دن میزبان ٹیم نے 240 رنز 5 کھلاڑی آﺅٹ سے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سنچری بنانے والے روب نیوٹن پاکستان کی راہ میں حائل تھے۔
    دن کی ابتدا میں پاکستانی باﺅلرز کو وکٹ لینے میں مشکلات پیش آئیں لیکن محمد عباس اور شاداب خان نے عمدہ سپیل کے ذریعے قومی ٹیم کی میچ میں واپسی یقینی بنائی۔

    محمد عباس نے نیوٹن کی مزاحمت کا خاتمہ کر کے پاکستان کو اہم کامیابی دلائی جنہوں نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔نیوٹن کے آﺅٹ ہونے کے بعد پاکستان کو حریف ٹیم کی بساط لپیٹنے میں زیادہ مشکلات پیش نہیں آئیں اور نارتھیمپٹن کی ٹیم 301 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور شاداب نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔
    پہلی اننگز کی برتری کی بدولت پاکستان کو میچ میں فتح کے لیے صرف 133 رنز کا ہدف ملا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں اظہر علی کو پویلین لوٹنا پڑا۔اس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بغیر کسی نقصان کے ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا کر فتح سے ہمکنار کرایا۔دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 120 رنز کی شراکت قائم کی، امام نے 59 اور حارث نے 55 رنز بنائے۔۔پاکستان دورے کا باقاعدہ آغاز 11مئی کو آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کرے گی جو آئرش ٹیم کا پہلا ٹیسٹ میچ ہو گا۔

  • پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب و قائد ن لیگ شہباز شریف کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا

    لاہور۔( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے وزیر اعلی پنجاب و قائد ن لیگ شہباز شریف کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے زیادہ خطرناک قرار دے دیاپی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہنواز شریف اور شہباز شریف دونوں بھائیوں نے بڑی کمال پارٹنرشپ لگائی ہوئی ہے۔ ایک جاکر پیر پکڑلیتا ہے رات کواور دوسرا بھائی آکر بڑھکیں مارتا ہے۔یہ دونوں بھائی ویسے ہی ایکسپوز ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف اصل میں نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہیں۔ کیونکہ پنجاب میں شہباز شریفاینڈ سنز کی کرپشن لمیٹڈ کمپنی ہے۔ ہم نواز شریف کے اوپر پاناما میں لگے ہوئے تھے اور شہباز شریف پیچھے سے پورے پیسے بنانے پر لگے ہوئے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کےچئیرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ چار کمپنیوں کو سارے کانٹریکٹ ملتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مزید کہاہےکہ نواز فوج کی مدد سے جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نواز شریفکی مدد کی ہے ، فوج مسلسل نواز شریف کے ساتھ رہی ہے۔ 1990ء میں ایک غیر سیاسی شخص اور بزنس مین کو جنرل ضیا نے سیاستدان بنا دیا۔ 1990ء میں آئی جی آئی بنوائی ، آئی ایس آئی نے مہران بنک کا پیسہ دلوایا۔ آئی ایس آئی کے ڈی جی کی رپورٹ تھی سپریم کورٹمیں کہ ہم نے پیسے دئے لیکن عدلیہ نے نواز شریف کا دفاع کیا۔لیکن کوئی کیس ہی نہ سنے، اس کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کب کا فارغ ہوا ہوتا ، فوج نے 1990ء میں اس کی مدد کی ۔ 1996ء میں بے نظیر کی حکومت گرائی ، اور پھر الیکشن میں فو ج نے نواز شریف کی پھر سے مدد کی۔ 2013ء کے الیکشن میں بھی فوج نے ان کی مدد کی ۔۔عمران خان نے کہا کہ جب جوڈیشل کمیشن بنی تھی تو اس میں کہا گیا تھا رزلٹس کے وقت ریٹرننگ آفیسرز کو فوج نے گھیر لیا ، اور اندر ٹھپے لگ رہے تھے۔ کیا کبھی سنا ہے کہ رزلٹس آ رہے ہوں اور امیدواروں کو اندر نہ جانے دیا جائے۔

  • آف اسپنر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی

    لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آف اسپنر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر دوبارہ کام کرنے اور اس کے جائزے کے بعد ان کا باؤلنگ ایکشن قانونی پایا گیا، جس کے بعد آف اسپنر بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کا دوبارہ آغاز کر سکتے ہیں۔محمد حفیظ کا 17 اپریل کو لف بورو یونیورسٹی میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا جس میں ان کی گیندوں میں بازو کا خم 15 ڈگری سے کم رہا، جو باؤلرز کے لیے آئی سی سی کی قانونی حد ہے۔تاہم مستقبل میں بھی میچ آفیشلز محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن میں بازو کا خم 15 ڈگری سے زائد معلوم ہونے پر اسے مشکوک قرار دے کر رپورٹ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ محمد حفیظ کیریئر میں کئی مرتبہ باؤلنگ ایکشن پر پابندی کا شکار ہوئے اور گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن ایک بار پھر مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد 2 نومبر کو ان کا ٹیسٹ لیا گیا اور اسی ماہ ان کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے باؤلنگ پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن پہلی مرتبہ 2014 میں رپورٹ ہوا تھا اور اسی سال دسمبر میں انہیں باؤلنگ سے معطل کردیا گیا تھا تاہم آزادانہ جائزے کے بعد اپریل 2015 میں ان کے ایکشن کو درست قرار دے کر باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی۔تاہم ان کی یہ خوشی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہی اور جون 2015 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد جولائی 2015 میں ایکشن دوسری بار غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ پر ایک سال کی پابندی لگادی گئی تھی۔نومبر 2016 میں حفیظ کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا جہاں ان کا ایکشن درست قرار پایا تھا اور انہیں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی تھی تاہم ایک سال کے اندر ہی ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہو گیا۔

  • پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اقتدار سے باہر نکالا

    لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اقتدار سے باہر نکالا، نوازشریف نے پیپلزپارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا، یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں، ان کوکیا پتا لانڈھی جیل جانا یا کہیں اور جانا ہے؟ انہوں نے نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو باہر چلے جاتے ہیں ہم نے تو یہیں رہنا ہے۔یہ ملک کودیوا لیہ کرکے جاتے ہیں ہم آ کر معیشت کو سنبھالا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرف سے ڈائیلاگ کرکے اسے باہر نکالا۔ آئین بھٹو نے بنایا پھران کے بعد ہم نے18 ویں ترمیم کی۔ آصف زرداری نے کہا کہ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ نوازشریف اقتدارمیں آکرمغل اعظم بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اڈیالہ جیل صاف کروا رہے ہیں،ان کو کیا پتا یہ لانڈھی جیل جاتے ہیں یا کہیں اورجاتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے آرمی چیف ہیں ۔جنہوں نے پاک افغان سرحد پرباڑ لگوانے کا کام شروع کروایا۔ جنرل باوجوہ نے محسوس کیا کہ انٹری روکنا پڑے گی۔

  • چیلنج کرتا ہوں بجٹ میں ایک لفظ تبدیل نہیں کرپائیں گے, وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

    ٹنڈوجام (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئندہ حکومت بجٹ میں تبدیلی کرسکتی ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں بجٹ میں ایک لفظ تبدیل نہیں کرپائیں گے کیونکہ یہ عوام دوست اور پاکستان کے مسائل کے حل کابجٹ ہے ،ْمشرف دور اور پیپلزپارٹی کے دور کے کام دیکھ لیں اور پھر (ن) لیگ کے بھی کام دیکھ لیں، کئی گنا فرق نظر آئیگا ،ْٹیکس کی شرح آدھی کی گئی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ،ْبجٹ پاس ہوگا اور اسی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی ،ْہم نے گن کر 10 ہزار میگاواٹ بجلی لگائی، ہمارے کاموں کی ختم نہ ہونے والی لمبی فہرست ہے ۔ہفتہ کو ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ فیسیلٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں ہم سے گیس، بجلی اور سڑکوں پر مناظرہ کرلیں ،ْ بہت حکومتیں اور بڑے دعویدار موجود ہیں جوکہتے ہیں سندھ کی ترقی کیلئے بہت کام کیا۔انہوں نے کہا کہ جووعدے کیے انہیں پورا کیا جارہا ہے ،ْسندھ میں ہائی وے بھی نوازشریف اور (ن) لیگ نے بنائی ،ْاس کی چوتھی اور پانچویں لین بھی ہم بنائیں گے، مشرف دور اور پیپلزپارٹی کے دور کے کام دیکھ لیں اور پھر (ن) لیگ کے بھی کام دیکھ لیں، کئی گنا فرق نظر آئے گا ،ْیہ کام عوام کو نظر آتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ (ن) لیگ نے ثابت کیا کہ وہ ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی ہے، جو مرضی باتیں کرلیں کسی پر کوئی الزام نہیں۔۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب حکومت آئی جو حالت بجلی گیس کی ملک میں تھی ،ْ انڈسٹری بند تھی، سی این جی اسٹیشن بند ہورہے تھے، ملک ایک بحران کی کیفیت میں تھا، امن و امان کی حالت یہ تھی کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں سفر کرنا مشکل تھا، کراچی میں لوگ گھروں سے نکلنے سے گھبراتے تھے ،ْیہ 2013 کی کیفیت تھی، جو شہر دنیا کے 5 خطرناک ترین شہروں میں شامل تھا آج وہاں ہوٹلوں میں جگہ نہیں ملتی اور سرمایہ کار آرہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں بہت سے لوگ باتیں کرتے رہے ،ْحکومت ٹوٹ جائے گی اور چند دن کی مہمان ہے لیکن حکومت نے اپنی مدت پوری کی، منصوبے بھی پورے کیے، پاکستان کو ترقی بھی دی، ہم نے پانچ بجٹ پیش کیے، اسی کی بنیاد کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کی تاریخ کا عوام دوست بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایک بات کی تنقید ہوئی کہ حکومت کو یہ بجٹ پیش نہیں کرنا چاہیے ،ْبجٹ پیش کرنا حکومت کا کام ہے ،ْعوام نے مینڈیٹ دیا ہے ،ْحکومت آخری دن تک کام کرے ،ْیہ ملک سے انصاف نہیں کہ ہم بغیر کسی بجٹ کے ملک کو چھوڑی دیں اور ملک 4 ماہ بند پڑا رہے، آئندہ حکومت بجٹ میں تبدیلی کرسکتی ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں بجٹ میں ایک لفظ تبدیل نہیں کرپائیں گے ،ْیہ عوام دوست اور پاکستان کے مسائل کے حل کا بجٹہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کی شرح آدھی کی گئی جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، جو ٹیکس ریفامر پر تنقید کرتے ہیں وہ پہلے بتائیں پچھلے پانچ سال میں کتنا ٹیکس دیا، جو ٹیکس نہیں دیتے انہیں ڈر ہے وہ اب ٹیکس نیٹ میں آئیں گے اور انہیں ٹیکس دینا پڑیگا ،ْ حکومت ان لوگوں کا پیچھا کریگی جو ٹیکس ادا نہیں کرتے، ان کی وجہ سے غریب پر ٹیکس کا بوجھ پڑتا ہے، وہ لوگ جو ٹیکس ادا نہیں کرتے وہ بجٹ کے مخالف ہیں تاہم بجٹ پاس ہوگا اور اسی سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہمیشہ سنتے آئے تھے تھر میں بہت کوئلہ ہے ،ْ ریکوڈک میں کاپر اور سونے کے ذخائر ہیں، کے پی اور آزاد کشمیر میں ہائیڈروپاور ہے، اگر یہ حکومت کام نہ کرتی تو تھر کا کوئلہ زمین میں ہی رہتا، سی پیک کے حوالے سیکول کی ڈیویلپمنٹ ہورہی ہے اور پاور پلانٹ لگ رہے ہیں، جو کوئلہ جب سے دنیا بنی زمین میں پڑا رہا اسے آج نکالا گیا اب یہ ملک کے استعمال میں آئیگا ،ْ کوشش ہے ریکوڈک بھی پاکستان کے کام آئے ،ْاس کیلئے بلوچستان حکومت کو کہا ہے کہ وفاقی حکومت آپ کی مدد کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے پاکستان کی تاریخ کی پہلی واٹر پالیسی پر اتفاق ہوا ،ْاس پر کام شروع کردیا گیا ہے، جب سے پاکستان بنا 500 کلو میٹر موٹروے ہم نے بنائی جسے آج 1700 کلو میٹر کیا جارہا ہے ،ْہم نے گن کر 10 ہزار میگاواٹ بجلی لگائی، ہمارے کاموں کی ختم نہ ہونے والی لمبی فہرست ہے۔۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جھوٹے وعدوں اور کسی کو گالی دینے سے کام نہیں بنتا ،ْ یہ نوازشریف اور (ن) لیگ ہے جس نے شرافت اور خدمت کی سیاست کی، آج عوام کو کام کرکے دکھایا ،ْ اب فیصلہ بھی عوام نے کرنا ہے۔

  • کامران اکمل نے ظہیر عباس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

    لاہور ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو ) کامران اکمل نے ظہیر عباس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانےکا ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ تفصیلات کے

    مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے پاکستان ون ڈے کپ میں کامران اکمل نے فاٹا کی جانب سے خیبر پختونخوا کیخلاف انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی ۔
    یہ 36سالہ کامران اکمل کی لسٹ اے کرکٹ میں 20ویں سنچری تھی جس کےساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنےوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ۔کامران اکمل اب تک 327لسٹ اے میچز کی292اننگز میں32.36‎ ‎8671رنز سکور کرچکے ہیں جس میں20سنچریاں اور33نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

    لسٹ اے کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کےساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنےوالے ملکی بلے باز ہیں۔
    ٹیسٹ اوپنر زسلمان بٹ اور خرم منظور21,21سنچریوں کےساتھ مشترکہ طور پر دوسرے، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھے جبکہ سابق اوپنر سلیم الہی 18سنچریاں سکور کرکے چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔ بابر اعظم اور محمد حفیظ17,17سنچریوں کے ساتھ پانچویں ، احمد شہزاد ،اظہر علی اور شعیب ملک 16,16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر چھٹے اور سابق کپتان محمد یوسف 15سنچریاں سکور کرکے ساتویں نمبر پر موجود ہیں

  • باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے دی

    لندن (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کینیڈین حریف گریکو کو 39 سیکنڈ میں شکست دے کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ عامر خان اور 33 سالہ کینیڈین باکسر فل لو گریکو کے درمیان برطانیہ کے شہر لیورپول میں مقابلہ ہوا ٗعامر خان نے تقریباً دو سال بعد رنگ میں واپسی کی اور مقابلہ شروع ہوتے ہی اپنے حریف پر تابڑ توڑ حملے کیے۔باکسر عامر نے صرف 13 سیکنڈ کے اندر ہی اپنے حریف کو گھٹنوں کے بل کردیا تاہم ایک منٹ سے بھی کم وقت 39 سیکنڈ میں انہوں نے گریکو کو ناک آؤٹ کردیا۔مقابلہ جیتنے کے بعد عامر خان نے کہا کہ مستقبل میں مزید بڑے مقابلے ہونے ہیں اور میں شائقین کو بڑے مقابلے دینا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ باکسنگ اسٹیڈیم مکمل بھرے ہوئے ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں رنگ میں اس لیے واپس آیا ہوں کہ آپ کو بتاسکوں کہ عامر خان کیا ہے؟ میں دوبارہ چمپئن بننا چاہتا ہوں ٗمیرا اگلا ہدف دوبارہ ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔واضح رہے کہ سابق لائٹ اور ویلٹر ویٹ عالمی چمپئن عامر خان لاس ویگس 2016 میں سول کینیلو الواریز کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہونے کے بعد سے کسی مقابلے میں نہیں اترے تھے جبکہ اس سے قبل برطانیہ کے شیفیلڈ میں پانچ سال قبل انھوں نے جولیو ڈیاز کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی تھی۔

  • ریسلنگ کی دنیا کے نامور اسٹار جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی

    نیو یارک (ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)ریسلنگ کی دنیا کے نامور اسٹار جان سینا کی شادی کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں تھیں، تاہم اب ان کے مداحوں کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا گزشتہ 6 سالوں سے ایک ساتھ تھے، تاہم اب ان دونوں نے اپنا رشتہ ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اس خبر کا اعلان کیا۔

    نکی بیلا کے بیان میں بتایا گیا کہ ’6 سال ساتھ رہنے کے بعد میں اور جان سینا الگ ہونے کا فیصلہ کررہے ہیں، یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، ہم آپ سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں‘۔

    خیال رہے کہ جان سینا اور نکی بیلا کی منگنی گزشتہ سال اپریل میں ہوئی تھی، جبکہ رواں سال 5 مئی کو ان دونوں کی شادی ہونے والی تھی۔جان سینا نے گزشتہ سال ایک میچ کے دوران ہی نکی کو سب کے سامنے شادی کی پیشکش کی تھی

  • دورہ انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان

    لاہور(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن یہ جان کر پاکستانی حیرت میں مبتلا ہو گئے ہیں کہ طویل عرصے بعد ٹریننگ کیلئے بلائے گئے اس کھلاڑی کو بھی شامل نہیں کیا گیا جس کی حمایت ہر کوئی کر رہا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”پاکستان جانے کی جرات بھی کیسے کی۔۔۔؟“ افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان آنے پر کرکٹر محمد شہزاد کو کڑی سزا سنا دی، آئندہ پاکستان جانے پر کیا کریں گے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کو آگ بگولہ کر دیا
    چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جس کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی ، سمیع اسلم، حارث سہیل، بابر اعظم، فخر زمان، انعام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان، محمد عامر، محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی شامل ہیں۔
    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سکواڈ کا اعلان کیا اور اضافی کھلاڑی بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں شامل نہ ہونے والے کسی بھی کھلاڑی کو مایوس ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
    اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔

  • شیخوپورہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی بلال ورک تحریک انصاف میں شامل

    سلام آباد:(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)بلاول ورک نےشمولیت کااعلان عمران خان سےبنی گالہ میں ملاقات کےبعدکیا
    عمران خان کرپشن سے نجات کیلیے پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور ہیں،بلال ورک
    عمران خان کی جانب سے بلال ورک کی ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم
    اسلام آباد:29 اپریل نئے پاکستان کی بنیادیں اٹھانے کا دن ہے،عمران خان
    قوم اپنی عدلیہ اوراداروں کیساتھ یکجہتی کے اظہار کیلیے تیار ہے،عمران خان