چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

کپتان نے سنچورین ٹیسٹ میں شکست کا ملبہ کوچز پر ڈال دیا
تاریخ :   28-12-2018

سنچورین( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سرفراز احمد نے سنچورین ٹیسٹ میں شکست کا ملبہ کوچز پر ڈال دیا، کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 برس سے پاکستان چوتھی اننگ میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے، ناکامیوں کے ذمے دار بلے باز اور کوچز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنچورین

ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پھٹ پڑے ہیں۔
گزشتہ 3 برس سے مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سرفراز احمد نے ٹیسٹ میچز میں پے درپے شکستوں کا ملبہ دیگر بلے بازوں اور کوچز پر ڈال دیا ہے۔ سنچورین ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 برس سے پاکستان چوتھی اننگ میں مسلسل ناکام ہو رہا ہے۔ ناکامیوں کے ذمے دار بلے باز اور کوچز ہیں۔
سرفراز احمد نے اس سے قبل کبھی بھی کوچز کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔ تاہم گزشتہ روز مکی آرتھر اور ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے بعد سرفراز احمد نے صبر کا دامن چھوڑتے ہوئے کوچز کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 149 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ یوں جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ میچ کے تیسرے روز پروٹیز کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم مارکرم کو کھاتہ کھولے بغیر حسن علی نے پوویلین واپس بھیج دیا ، فخر زمان نے8رنز پر ہاشم آملا کا کیچ ڈراپ کیا جبکہ تھر ڈ امپائر نے اظہر علی کی جانب سے 4رنز پر ڈین ایلگر کا پکڑا گیا کیچ ناٹ آﺅٹ قرار دیا جس کا فائدہ اٹھا تے ہوئے دونوں کھلاڑیوں نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 119رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ایلگر شان مسعود کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ،ڈی برائن10رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سٹمپ آﺅٹ ہوئے ،پروٹیز کپتان فاف ڈوپلیسی بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا شکار بن گئے ،ہاشم آملا اور باووما نے ٹیم کی کشتی پار لگا دی ۔
پاکستان کے لیے حسن علی ، شاہین آفریدی ،شان مسعود اور یاسر شاہ نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔دوسری اننگز میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ 42 رنز کی برتری سے شروع کی تو اوپننگ بلے باز فخر زمان صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔فخر زمان کے جلد آﺅٹ ہونے کے بعد امام الحق نے شان مسعود کےساتھ ٹیم کا سکور آگے بڑھاتے ہوئے نصف سنچری سکور کی تاہم 57 کے انفرادی سکور پر امام الحق بھی اولیویئر کی گیند پر بولڈ ہو گئے،قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، اظہر کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے جب کہ اسد شفیق صرف 6 رنز ہی بنا سکے،کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے اور سلپ میں آسان کیچ دے کر آﺅٹ ہوئے ،بابر اعظم 6اور محمد عامر بھی 12 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ حسن علی 11 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ۔جنوبی افریقا کی جانب سے اولیوئیر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔پاکستان کے پہلی اننگز میں 181 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 223 رنز ہی بناسکی تھی ۔
دوسرے روز میزبان ٹیم نے 2 وکٹوں پر 127 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل سٹین نے 13 رنز کےساتھ کریز پر موجود تھے۔کھیل کے پہلے ہی سیشن میں میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی گئیں اور پوری ٹیم 223 رنز بناسکی جس کے بعد اسے پاکستان پر 42 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔پروٹیز کی جانب سے ٹمبا باووما 53 رنز کےساتھ نمایاں رہے جب کہ ڈیل سٹین 23، ڈی کوک 45، مہاراج 4 اور کگیسو رابادا 19 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے 4،4 جب کہ حسن علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ نمایاں تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیر خزانہ اسد عمر کا جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان
جرمنی میں مساجد کے لیے غیرملکی فنڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن
Translate News »