آرمی چیف سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات     No IMG     اسرائیل کی جیل میں آگ بھڑک اٹھی، کئی کمرے جھلس گئے     No IMG     اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی15 فلسطینی شہری گرفتار     No IMG     وزیر ریلوے شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر     No IMG     فضائی حدود کی بندش، ائیرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان     No IMG     دہشت گردی کا کوئی دین اور نسل نہیں ہوتی ,سعودی وزیر خارجہ     No IMG     ایران، عراق اور شامی افواج کے خون نے تینوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا, بشار الاسد     No IMG     آصف زرداری اور فریال تالپور کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور     No IMG     سابق وزیراعلی شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری شروع     No IMG     کینیڈین وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت     No IMG     روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ روس میں کرائسٹ چرچ جیسا دہشت گرد حملہ نہیں ہونے دیں گے     No IMG     برطانوی حکام نے نیوزی لینڈ کی مسجدوں میں ہوئی دہشت گردی کی طرز پر برطانیہ میں بھی واقعات پیش آنے کا خدشہ     No IMG     نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا     No IMG     نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گرد حملے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے بیان پر میڈیا کی تنقید سے برہم     No IMG     نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید     No IMG    

کوئٹہ کے گرجا گھر پر حملہ، پانچ ہلاک
تاریخ :   17-12-2017

پاکستان (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کے ایک چرچ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں نصف درجن کے قریب افراد مارے گئے ہیں۔

 جس گرجا گھر پر حملہ کیا گیا، وہ کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع ہے، جو شہر کے ہائی سکیورٹی زون کا حصہ ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے چرچ کا نام بیتھل میتھوڈیسٹ میموریئل چرچ ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ سرفرار بگٹی نے اس حملے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت گرجا گھر میں مسیحی افراد کرسمس سے قبل کی خصوصی دعائیہ عبادت میں شریک تھے۔ بگٹی کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد چار تھی اور انہوں نے اپنے حملے کی شروعات ایک دھماکے سے کی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کرنے سے قبل خودکش حملہ کیا اور اُس کے بعد انہوں نے باہر موجود سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے گرجا گھر کو اپنے حصار میں لینے کے بعد اُس کے ایک دروازے پر کھڑے حملہ آوار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ کے مطابق سکیورٹی دستوں کے پہنچنے پر اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو حملہ آور چرچ میں سے نکل کر فرار ہو گئے ہیں۔ اُن کی تلاش کے لیے قریبی علاقے کو سکیورٹی دستوں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں درجنوں زخمی ہیں۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اس باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پاکستانی میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد سات بتائی ہے۔

گرجا گھر کا سارا قریبی علاقہ اس وقت سکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں بتایا گیا ہے۔ گرجا گھر کے اندر تلاشی کا مقصد کسی بم کو نصب کرنا بتایا گیا ہے۔ پولیس کے فرانزک ماہرین نے گرجا گھر کے اندر سے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ابھی کسی گروپ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ ماضی میں بھی بیتھل میتھوڈیسٹ میموریئل چرچ پر دہشت گردانہ حملے کیے گئے ہیں اور اِس باعث علاقے میں سکیورٹی معمول سے زیادہ رکھی گئی ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
امام کعبہ نے القدس سے متعلق امریکی اعلان کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا
فلسطینی ارب پتی تاجر اور اردن کے سب سے بڑے قرض دہندہ عرب بینک کے سربراہ کو سعودی عرب میں زیر حراست

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »