پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

کشمیر کی وادی نیلم : دریائی پل ٹوٹنے سے پانچ سیاح ہلاک، درجنوں لاپتہ
تاریخ :   13-05-2018

کشمیر وادی نیلم( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ): پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی وادی نیلم میں ایک دریا پر بنا لکڑی کا ایک پرانا پل ٹوٹ جانے کے نتیجے میں پل پر تصویریں بنانے والے بیسیوں سیاحوں میں سے کم از کم پانچ افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں ابھی تک
لاپتہ ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے اتوار تیرہ مئی کو ملنے والی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق یہ حادثہ وادی نیلم میں اس وقت پیش آیا جب مقامی سیاحوں کے طور پر پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے گئے ہوئے درجنوں طلبا و طالبات پیدل افراد کے لیے لکڑی کے بنے اس بہت پرانے پل پر تصویریں بنا رہے تھے۔ فیصل آباد سے وادی نیلم کی سیر کو جانے والے یہ نوجوان ایک میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات تھے، جن کی عمریں بیس اور پچیس برس کے درمیان تھیں۔
یہ خستہ حال پل بظاہر اتنے زیادہ افراد کا بوجھ برداشت نہ کر سکا اور ٹوٹ کر نیچے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے دریا میں جا گرا۔ اس واقعے کے فوری بعد امدادی کارکنوں نے دریا میں گر جانے والے افراد کو بچانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ لیکن دریا کا پانی اتنا تیز تھا کہ متعدد نوجوان ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں دیگر کو پانی کی لہریں اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں۔
مقامی وقت کے مطابق اتوار کی سہ پہر تک ملنے والی آخری رپورٹوں میں بتایا گیا کہ دریا میں ڈوب جانے والے پانچ افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، صرف چند ایک کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد دیگر کا تاحال کوئی پتہ نہیں۔
اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور وادی نیلم کی مقامی انتظامیہ کے اعلیٰ اہلکار راجہ شاہد محمود نے بتایا کہ اس دریا پر یہ پل آج اتوار کو قبل از دوپہر منہدم ہو گیا اور جن افراد کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا، ان کی تعداد پانچ ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی میڈیا کے مطابق فیصل آباد سے یہ طلبا و طالبات تین مختلف کوچز کے ذریعے وادی نیلم کی سیاحت کے لیے آئے تھے۔ ان طلبہ اور ان کے ساتھ آنے والے چند اساتذہ سمیت ان تین کوسٹرز میں سوار افراد کی مجموعی تعداد 70 سے زائد تھی۔ ان میں سے 35 کے قریب اس وقت اس پل پر موجود تھے، جب وہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

پاکستانی میڈیا نے حادثے کی جگہ سے ملنے والی اپنے ذرائع کی رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حادثے میں جو بہت پرانا لکڑی کا پل ٹوٹ کر پانی میں جا گرا، وہ کنڈل شاہی پل کہلاتا تھا۔ جس جگہ پر یہ پل ٹوٹ کر نیچے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے پانی میں گرا، مقامی باشندے اسے ’نالہ جاگراں‘ کہتے ہیں۔
ایک پاکستانی اخبار کے مطابق کنڈل شاہی پل کے نالہ جاگراں میں گر جانے کی وجہ سے مجموعی طور پر چالیس کے قریب افراد دریا میں گر گئے تھے، جن میں فیصل آباد سے آنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ کئی خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ان میں سے درجنوں تاحال لاپتہ ہیں، جنہیں ماہرین کے مطابق دریا اب تک اپنے ساتھ بہا کر کافی دور تک لے گیا ہو گا۔

Print Friendly, PDF & Email
ایران اور قطر کی مشترکہ اقتصادی کمیٹی کا دوحہ میں 6 اجلاس
یورپ میں رہائش اور ملازمت اور بلیو کارڈ کسے ملتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »