چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

کشمیر کی آزادی کا سفر ابھی راستے میں ہے کشمیر ی قیادت کو متحد ہو کر اس اہم مسئلہ پر توجہ دینا ہوگی,سردا ر مسعود خان
تاریخ :   01-05-2018

راولاکوٹ( ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو )  ٓصدر آزاد ریاست جموں وکشمیر سردا ر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا سفر ابھی راستے میں ہے کشمیر ی قیادت کو متحد ہو کر اس اہم مسئلہ پر توجہ دینا ہوگی بھارت نے اس وقت غیر اعلانیہ طور پر کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تین جنگیں شروع کررکھی ہیں تاکہ پاکستان کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مضبوط پوزیشن کے خلاف لابنگ کرکے مضبوط جنگ شروع کی جائے بھارت کا یہ اقدام ہم سب کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔اے کے جے سوشل ریفارمرز کونسل سردار محمد عبدالخالق خان ایڈووکیٹ کی کوششوں اور دن رات محنت سے ایک منفرد مقام حاصل کر چکی ہے ۔سردار محمد عبدالخالق خان نے یاد گار شہدا میموریل کانفرنس اور سوشل ریفارمز کونسل قائم کر کے ایک بہت بڑا قومی فریضہ ادا کیا ہے ہم سب کو ان کے ساتھ ہر سطح پر بھرپور تعاون کرنا چاہیے دارالجہاد میں مینار کشمیر کی تعمیر کیلئے میں صدارتی فنڈ کے علاوہ ذاتی فنڈ سے بھی بھرپور مدد کرو ں گا اور حکومت آزادکشمیر سے بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی ۔ان خیالات کااظہار انہو ں نے دار الجہاد (سیاسی ٹیکری ) میں اے جے کے سوشل ریفارمز کونسل کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس تقریب کی صدارت کونسل کے چیئرمین سردار محمد عبدالخالق خان ایڈووکیٹ نے کی جبکہ سردار اظہر اسحق خان نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ۔قاری عبدالمجید کی تلاوت کلام پاک سے اس تقریب کاآغاز ہوا ۔ہائی سکول کھڑک کے طالب علم مبین نے نعت پیش کی ۔ تقریب سے آزادکشمیر کے سابق صدر (ر) میجر جنرل سردار محمد انور خان ، سدھن ایجوکیشن کانفرنس کے صدر سردا رمحمد صدیق خان، سردار جاوید ایوب (سابق سیکرٹری )، سردار خورشید خان (سابق ناظم اعلی تعلیمات )، قاضی صابر اعوان (رایڈیشنل سیکرٹری)، مفتی عبدالخالق خان(سابق ضلعی مفتی )، اعجاز نوری (چیئرمین پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر )،ڈاکٹر شمیم (ارجہ)، پروفیسر خضر حیات نے سپاس نامہ پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر نسیم خان نے اپنی تصنیف لائبریری کیلئے پیش کی۔ سردار کامران اعظم (تراڑ ) نے دار الجہاد کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا۔اس تقریب میں سرکردہ زعماء کے علاوہ خواتین کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سردار ساجد خورشید (پرنسپل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ) نے سوشل ریفارمز کونسل کے اغراض و مقاصد ، اس کے عہدیداران اور ممبران کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر پروفیسر محمد منشاء خان (سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ)پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم خان ،(ر) برگیڈئیر محمد زرین خان، ڈاکٹر محمود احمد، (ر) میجر مشتاق خان (ٹائیں)، ڈاکٹر غلام حسین (جنرل سیکرٹری سدھن ایجوکیشن کانفرنس )، ڈاکٹر سردار محمد حلیم خان، برگیڈئیر عارف خان، سردار جاوید صادق (اے ای اوحلقہ نمبر چار) ، محترمہ رخسانہ لطیف (ریٹائرڈ ناظم اعلی تعلیمات زنانہ )، محترمہ نسیم حیات (ر) ڈی ای او نسواں ، محترمہ خدیجہ زرین (صدر سوشل ایجوکیشن کانفرنس خواتین ونگ) بھی موجود تھیں ۔پرویز افضل ایڈووکیٹ ، اور ملک اعجاز قمر نے قرار دادیں پیش کیں۔ صدرتقریب

سردار محمد خالق خان نے شرکاء کا شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس مشن کو انہوں نے جنر ل حیات خان، جسٹس محمد شریف خان اور سردار محمد انور خان کی قیاد ت میں شروع کیا تھا وہ خاصی حد تک پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے ۔ میجر جنر ل(ر) محمد انور خان نے اپنے تفصیلی خطاب میں سردا ر عبدالخالق کی خدمات اور سوشل ریفامز کونسل کے قیام پرروشنی ڈالی اس موقع پر محمد اعجاز نور ی نے سردار محمد انور خان کو اپنی ملازمت میں سیالکوٹ میں تعیناتی کے دور میں کی گئی خدمات پر خصوصی شیلڈ پیش کی جبکہ صدرریاست سردار محمد مسعود خان کو شاندار سفارتی خدمات پر خصوصی ایوارڈ پیش کیا ۔صدر ریاست نے اپنے خطاب میں پروفیسر خضرحیات کی جانب سے پیش کیے گئے سپاس نامہ میں درج مطالبات پر تفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے کہاکہ ان کے نوٹس میں آج یہ بات لائی گئی ہے کہ محکمہ تعلیم نے آزادکشمیر کے کالجز کے پرنسپل کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیاریوں جماعت میں داخلہ کیلئے جماعت نہم میں لیے گئے نمبرات کی بنیاد پر داخلہ لیں اور میٹرک کے نمبرات کو نظر انداز کر دیاہے انہوں نے کہاکہ یہ ناانصافی ہے وہ حکومت کو اس نوٹیفکیشن کی منسوخی کی تحریک کریں گے پروفیسر اسلم ظفر کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا بعد ازاں شرکاء تقریب کے اعزاز میں انتہائی سادہ اور پرتکلف ظہرانہ دیاگیا ۔

Print Friendly, PDF & Email
مراکش نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے
ڈڈیال پانی کا مسلہ شدت اختیار کر گیا شہر میں کربلا کے مناظر شہریوں نے شدید احتجاج کی دھمکی دے دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »