دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG     جھوٹی گواہی دینے پر کاروائی کی جائے گی،عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں,۔چیف جسٹس آف پاکستان     No IMG    

کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرنے والا مشبہ شخص گزشتہ روز فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا
تاریخ :   14-12-2018

اسٹراس برگ ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) فرانسیسی شہر اسٹراس برگ کی کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرنے والا مشبہ شخص گزشتہ روز فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں مارا گیا۔ حکام کے مطابق یہ شخص عادی مجرم تھا جسے کئی یورپی ممالک میں سزا ہو چکی تھی۔

فرانسیسی شہر اسٹراس برگ کی مرکزی کرسمس مارکیٹ کے قریب فائرنگ کا یہ واقعہ منگل 11 دسمبر کو پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ 14 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ تاہم اس واقعے کے بعد مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
فرانسیسی پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت شریف سی کے نام سے کی تھی اور اس کی تصویر جاری کرتے ہوئے عوام سے اس کی گرفتاری میں مدد کی اپیل بھی کی گئی۔
فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے جمعرات 13 دسمبر کی شب تصدیق کی کہ 29 سالہ شریف سی اسٹراس برگ ہی میں اُس وقت مارا گیا جب اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی۔ حکام کے مطابق اس شخص کے پاس ایک پستول اور ایک چاقو موجود تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق شریف سی نامی یہ شخص تشدد اور ڈاکے سمیت کئی جرائم میں سزا یافتہ تھا اور جب وہ 2015ء میں فرانس میں ہی جیل کی سزا کاٹ رہا تھا تو وہ ممکنہ شدت پسندوں کی واچ لسٹ پر موجود تھا۔ اس کے بعد فرانس کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی DGSI اس پر پر نظر رکھے ہوئے تھی۔ یہ ایجنسی فرانس میں ہزاروں مشتبہ شدت پسندوں پر نظر رکھتی ہے۔
شریف سی نامی اس شخص کو مختلف جرائم میں سزائیں ہوئیں۔ زیادہ تر سزائیں فرانس میں ہی ہوئیں، مگر اس کے علاوہ اسے جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور لکسمبرگ میں بھی سزائیں ہوئیں۔ فرانسیسی وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر کے مطابق اسے پہلی مرتبہ سزا اُس وقت ہوئی جب اس کی عمر 13 برس تھی جبکہ وہ محض 10 برس کی عمر سے مجرمانہ رویوں کا حامل تھا۔
دہشت گرد گروپ داعش نے اسٹراس برگ حملے کے بعد بیان جاری کیا تھا کہ شریف سی ’داعش کا ایک سپاہی‘ ہے تاہم اے ایف پی کے ذرائع کے مطابق اس بات کی کوئی علامت نہیں ہے کہ اس کا شام میں کوئی رابطہ رہا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کر دئیے
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمزید 3 فلسطینی شہید
Translate News »