چودھری پرویزالٰہی سے فردوس عاشق اعوان کی ملاقات     No IMG     یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG    

کراچی منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع
تاریخ :   16-08-2018

کراچی( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی قبل از گرفتاری ضمانت میں چار ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئی، جہاں ان کے وکیل نے ان کی ضمانت میں تو سیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے موقف اپنایا کہ مقدمے میں سابق صدرآصف علی زرداری اور دیگرملزمان کو مفرور قراردیا گیا ہے
بینکنگ کورٹ نے حسین لوائی اورطحہ رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 18 اگست تک موخرکر دیا اورپراسیکیوٹرکوہدایت کی 18اگست کو دلائل نہیں دیئے توفیصلہ سنادیاجائے گا،عدالت نے کیس کی 18 اگست تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ تیرہ اگست کو ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سے متعلق اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر تیار کئی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دس سے زائد سیاسی جماعتیں مجموعی طور پر 35 ملین ڈالرز کی غیر قانونی ٹرانزیکشن میں ملوث ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئے اے نے غیر قانونی ٹرانزیشکن کرنے والے کئی جھوٹے اکاؤئنٹس کا پتہ چلالیا ہے۔

دوسری جانب فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں فریال تالپور کے خلاف ایف آئی اے کے عبوری چالان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں فریال تالپور کا ایف آئی آر میں کوئی کردار واضح نہیں الزامات سےان کا کوئی تعلق نہیں ایف آئی آر سے کہیں ظاہر نہیں کہ کمیشن یا بدعنوانی کی ہو ۔
جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ کیا فائنل چالان جمع کرادیا ہے ،جس پر ایف آئی اے کے وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نہیں فائنل چالان ابھی جمع نہیں کرایا گیا عدالت کا کہنا تھا کہ پھر وکیل صاحب آپ کیسے کہہ رہے کہ کہ نام چالان سے نکال دے ابھی فائنل چالان تو جمع ہونے دیں ۔

عدالت نے کہا کہ چالان میں تو درخواست گزار روپوش قرار دئیے گئے ہیں اور ان کے نام پر لال مارک ہے ، جس پر وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے فریال تالپور کو مفرور قرار دے رکھا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دیا جائے عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئےایف آئی اے ڈپٹی اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگرکو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

فریال تالپور نے ایف آئی اے کا عبوری چالان چیلنج کردیا
گذشتہ روز آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے عبوری چالان کو عدالت میں چیلنج کردیا ہے،فریال تالپور نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر میں کسی قسم کی منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے، چالان میں میرا کوئی کردار واضح نہیں اور الزامات سے میراکا کوئی تعلق نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے دائر مقدمہ خارج کیا جائے، ایف آئی اے کے چالان کو غیر قانونی قرار دے کر معطل کیا جائے اور عدالت چالان پر حکم امتناع جاری کرکے کارروائی کرے۔

یاد رہے کہ اٹھائیس جولائی کو منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور آج بھی ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے، جبکہ فریال تالپور نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیئے مزید پندرہ دن کی مہلت مانگی تھی۔

فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے مزید پندرہ دن کی مہلت کی درخواست جمع کرائی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریال تالپور آج مصروف ہیں، جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کوئی اور تاریخ دی جائے۔

یاد رہے کہ انتخابات سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے حکام کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے تھے، دونوں کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایسوسی ایٹ کے وکلاء نے ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوکر درخواست دی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ آصف علی زرداری انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں، 25 جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے، 2014 کا کیس ہے اور مؤکل کو جولائی 2018 میں طلب کیا گیا، طلبی اس وقت کی جارہی جب انتخابات کا 2 ہفتوں بعد انعقاد ہورہا ہے۔

فریال تالپور کی جانب سے بھی جواب میں کہا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ ہیں اور پی ایس 10 لاڑکانہ سےانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، الیکشن مہم کی وجہ سے تمام ریکارڈ جمع کرکے جواب دینا ممکن نہیں، لہذا جواب داخل کرانے کےلیے 31 جولائی تک مہلت دی جائے، وقت دیں انکوائری میں مکمل تعاون کیا جائے
یاد رہے کہ انتخابات 2018 میں حصہ لینے کی وجہ سے سپریم کورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو الیکشن تک مہلت دی تھی۔

 

Print Friendly, PDF & Email
ڈڈیال ,سابق سینئر وزیر آزاد کشمیر چوہدری محمد یوسف وفات پا گئے
پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن، 17 ملزم گرفتار
Translate News »