وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کی36ارب14 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے
تاریخ :   09-11-2018

کراچی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھائو کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 41500اور41400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی36ارب14 کروڑ روپے سے

زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت18.86فیصدکم اور61.17فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،کیمیکلز،توانائی اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41645پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم سرمایہ کاروں کی جانب سے اپنے حصص فروخت کرنے کے سبب تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس41283پوائنٹس کی نچلی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سرمایہ کاری کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس41300کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس176.60پوائنٹس کمی سی41367.38پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،219کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں36ارب14کروڑ17لاکھ 47ہزار905روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر82کھرب24 ارب66 کروڑ86لاکھ 35ہزار346روپے ہوگئی ۔
جمعرات کومجموعی طور پر22کروڑ46لاکھ75ہزار150شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت5کروڑ22لاکھ54 ہزار760 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے جوبلی لائف انشورنس کے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت30.99روپے اضافے سی650.99 روپے اورآئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت17.40روپے اضافے سی1577.40روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپس موریس پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت57.90روپے کمی سی3519.10روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت34.50روپے کمی سی1225.50روپے پر بند ہوئی ۔
جمعرات کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ18لاکھ57ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت12پیسے اضافے سی13.47روپے اورلوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ25لاکھ23ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت45پیسے کمی سی18.74روپے ہو گئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس121.90پوائنٹس کمی سی19917.61پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس348.24 پوائنٹس کمی سی71241.37پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس114.61پوائنٹس اضافے سی29908.36پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Print Friendly, PDF & Email
وزیراعظم کا وزراء کی 100دن کی کارگردگی قوم کے سامنے لانے کا فیصلہ
لاہور میں بھی اب ائیر ایمبولینس چلے گی, وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
Translate News »