محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بننے دیں گے” تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان
تاریخ :   09-06-2018

اسلام آباد  (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) “کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بننے دیں گے” تحریک انصاف کے سربراہ کی متنازعہ ویڈیو منظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ویڈیو میں عمران خان سندھ میں تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی کے ہمراہ ایک جلسے سے خطاب

کر رہے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ کالا باغ ڈیم کبھی نہیں بننے دیں گے۔ عمران خان کی اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد سے عوام کی اجن سے شدید ردعمل دیا جا رہا ہے۔ خاص کر عمران خان کو سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیاصارفین کا کہنا ہے کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار قومی لیڈر کو ایسے شرمناک خیالات کا اظہار نہیں چاہیئے۔ملک میں اس وقت پانی کی کمی کا بحران تیزی سے سر اٹھا رہا ہے، ایسے میں کالا باغ اور دیگر ڈیموں کی تعمیر نہایت ضروری ہے۔ لیکنعمران خان جو کہ ممکنہ طور پر آئندہ ملک کے وزیراعظم ہو سکتے ہیں، ان کی جانب سے کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے کا اعلان نہ صرف شرمناک بلکہ انتہائی افسوسناک بھی ہے۔ ایک قومی سطح کے لیڈر کو ایسے بیانات دینے کی بجائے قومی مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینی چاہیئں۔صارفین کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو متنازعہ بیانات دینے کی بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبوں کے درمیان کالا باغ ڈیمکی تعمیر کیلئے اختلافات ختم کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں نئے ڈیموں کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں پانی کی کمی کا بحران تیزی سے شدت اختیار کر رہا ہے۔جہاں ایک طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان بے حد متاثر ہوا ہے، وہیں دوسری جانب بھارت نے نئے ڈیم بنا کر پاکستانکے دریاوں کا پانی روک لیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان میں بننے والی کوئی بھی حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ پاکستان میں بننے والی زیادہ تر حکومتوں کی توجہ ترقیاتی منصوبے پر ہی مرکوز رہتی ہے۔پاکستان میں بننے والی حکومتوں نے کبھی بھی مستقبل کی فکر کرتے ہوئے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدگی سے کوئی کام نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پانی کا بحران ہر گزرتے دن کیساتھ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ عالمی موحولیاتی تنظیموں کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔اسی باعث پاکستان میں پہلے سے قدرے کم بارشیں ہونے لگی ہیں۔ جبکہ پاکستان میں گرمی کے موسم کی شدت اور دورانیہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں ڈیموں کی کمی کے باعث دریاوں کا 90 فیصد پانی بھی ضائع ہو جاتا ہے۔ پاکستان نے اب تک جو ڈیمتعمیر کیے ہیں، ان کی مدد سے صرف 10 فیصد پانی محفوظ کیا جا سکتا ہے، پانی کی یہ مقدار 22 کروڑ لوگوں کے ملک کیلئے ناکافی ہے۔اس صورتحال میں حکمراں تو اب بھی خواب غفلت سے بیدار نہیں ہوئے، تاہم اب عوام نے اس مسئلے کو حل کروانے کی ذمہ داری خود سنبھال لی ہے۔ پاکستانی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا نعرہ ہے کہ ““ڈیم بناو، پاکستانبچاو”۔ اس مہم میں شرکت کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا مطالبہ ہے کہ نہ سڑکیں چاہیئں، نہ میڑو بس، نہ ہی اورنج لائن ٹرین،پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے تو نئے ڈیم بنائیں جائیں۔ اگر ملک میں کالا باغ اور دیگر ڈیم تعمیر نہ کیے گئے تو اگلے چند برسوں میںپاکستان پانی کی بوند بوند کو ترسے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
گلگت کا ائیرپورٹ 2روز کے لیے بند کردیا گیا
امریکا اور اس کے اتحادیوں کے مابین بڑھتی خلیج نے تجارت اور ’ورلڈ آرڈر‘ کو بھی خطرے میں ڈال دیا
Translate News »