گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

ڈیم فنڈ میں 9 ارب روپے جمع ہوگئے
تاریخ :   14-01-2019

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ملک میں پانی کی قلت کو پورا کرنے اور آبی بحران کے خدشے کے پیش نظر ڈیمز کی تعمیر کا اعلان کیا گیا جس کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ قائم کیا گیا۔ اس ڈیم فنڈ میں دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے بھی عطیات جمع کروائے۔ اب تک

 

وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ میں 9.132 ارب روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ڈیم فنڈ میں اندرون ملک سے 7.912 اور بیرون ممالک سے 1.22 ارب روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں میں سے امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈیم فنڈ میں عطیات دینے میں سرفہرست ہیں جنہوں نے اب تک 443.572 ملین روپے کے فنڈز جمع کروائے۔
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں اب تک 234.642 ملین روپے کے عطیات دئے جبکہ اسی طرح مختلف سیلولر کمپنیوں کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے 132.4 ملین روپے کے فنڈز جمع کئے گئے ۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت پنجاب سرکاری ڈونرز میں سرفہرست ہے جنہوں نے ڈیم فنڈ میں 1.09 ارب روپے کے فنڈ جمع کروائے ۔ پاکستان آرمی 582.071 ملین، ہیڈ کوارٹرز سی ڈبلیو او، ایس پی ڈی 201.093 ملین روپے کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔ بحریہ ٹاؤن 110.12 ملین روپے اور پاکستان ایئر فورس 100.28 ملین روپے کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان دیامر بھاشا و مہمند ڈیم فنڈ جمع کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ 2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”) رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارت, نئی دہلی میں فوجی پریڈ کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے
وزیراعظم عمران خان کوہرصورت علیمہ خان کی جائیدادوں کی وضاحت دیناہوگی:خورشید شاہ
Translate News »