وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

ڈیموں کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم ناکام
تاریخ :   19-07-2018

اسلام آباد  ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو) ڈیموں کی تعمیر کیلئے سپریم کی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم ناکام ہونے لگی، چند دن کے دورانسپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں کورٹ یومیہ 2 کروڑ روپے کے حساب سے 22 کروڑ روپے سے زائد رقم جمع کروا دی گئی، اس حساب سے درکار کل رقم اکٹھی کرنے میں 200 سال لگ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیموں کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم ناکام ہونے لگی ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے ملک کو آبی قلت کے بحران سے بچانے کیلئے خصوصی فنڈ کا اکاونٹ قائم کیا گیا تھا۔ عوام کی جانب سے سپریم کورٹ کے اس اقدام کی بھرپور حمایت کی گئی ہے۔ عوام نے خوب جوش و خروش سے سپریم کورٹ کے ڈیموں کے فنڈ میں عطیات جمع کروائے ہیں۔ اب ڈیم فنڈ میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم اکٹھی ہو چکی ہے۔

سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں یومیہ 2 کروڑ روپے کے حساب سے رقم اکٹھی ہو رہی ہے۔

تاہم اس کے باوجود ماہرین کا خیال ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے سپریم کورٹ کی فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم ناکام ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یومیہ 2 کروڑ روپے کے حساب سے رقم اکٹھی ہونا بہت کم ہے۔ اس حساب سے درکار کل رقم اکٹھی کرنے میں 200 سال لگ جائیں گے۔ مہمند  ڈیم اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے کل 14 کھرب روپے کی رقم درکار ہے۔ اگر سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں یومیہ 1 ارب روپے بھی جمع ہوں تو تب بھی مطلوبہ رقم 5 سال کے عرصے میں جمع ہو پائے گی۔اس لیے ایسے منصوبوں کی تعمیر کیلئے عطیات کی بجائے بیرونی سرمایہ کار ڈھونڈنے کی کوشش کی جائے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمندڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا، جو انہوں نے اپنی جیب سے دیئے۔جس کے بعد سے اب تک سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے لئے قائم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کے روز تک مذکورہ فنڈمیں جمع ہونے والی رقم22 کروڑ6 لاکھ 70ہزار 227 روپے ہوچکی ہے۔ علاوہ ازیں نگران وزیرخارجہ عبداﷲ حسین ہارون نے اپنی تمام تنخواہ دیامر بھاشا، مہمند ڈیم فنڈ کو عطیہ کردی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نگران وزیرخارجہ نے اپنی تمام مدت وزارت کی تنخواہ وقف کی ہے ۔ واپڈا کے سابق چیئرمینوں انجینئر شمس الملک اور شکیل درانی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک ا، یک لاکھ روپے عطیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ توانائی کے ان دونوں پراجیکٹس کی تعمیر سے پاکستان میں پانی کی کمی اور بجلی پیدا کرنے جیسے بڑے مسائل پر قابو پالیا جائے گا۔امریکہ میں مقیم پاکستانی گلوکار علی زمان نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کر نے کی مہم کا اعلا ن کر دیا ہے ۔وہ امر یکہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کریں گے ۔ نیویارک میں پاکستانی امریکن کیمونٹی نے سپریم کورٹ کےچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی اپیل پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیئے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔برانکس کمیونٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری نعیم بٹ اور چیف آرگنائزر شبیر گل نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے بعض بھارت نواز ، مفاد پرست اور کرپٹ سیاستدان نہیں چاہتے کہ پاکستان میں خوشحالی آئے لہذا پاکستانی امریکن کیمونٹی چیف جسٹس کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالے گی اس موقع پر نئے ڈیمز کی تعمیر کے لیے اوورسیز فنڈز کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان بھی کیا گیا۔جن میں چئیرمین راجہ ساجد، وائس چیرمین شبیر گل ، سرپرست اعلٰی طاہر خان، نائب صدر پبلک ریلیشنز حرم ملک، نائب صدر کیمونٹی افیئرز ملک خالد اعوان، سیکرٹری نعیم بٹ، سیکرٹری فنانس عامر رزاق شامل ہیں ۔یہ کمیٹی پاکستانی امریکن بزنس مینوں سے رابطے کر کے ایک خطیر رقم ڈیمز سے متعلقہ اکاونٹ میں جمع کروائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیات کے اس کارخیر میں کمالیہ کے ایک پھل فروش نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 5 ہزار روپے کا عطیہ کر دیا۔چیف جسٹس کی جانب سے عطیہ دئے جانے کے بعد ڈیمز کی تعمیر کے لیے پیسے عطیہ کرنے کا ٹرینڈ بن گیا۔ پاک فوج نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا اعلان کیا اورپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالے گی۔ پاک فوج دیا میربھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے فنڈزمیں حصہ قومی فریضہ کے تحت ڈالیں گے۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تینوں مسلح افواج جن میں بری فوج ، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سربراہان اور افسران 2 دن کی تنخواہیں فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ تینوں مسلح افواج کے جوان ایک دن کی تنخواہ کارخیرمیں جمع کروائیں گے۔اس کے بعد چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔پاکستان کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے جبکہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے عطیہ کیے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری افسران اور فیسکو افسران نے بھی اپنی 3 اور ملازمین نے اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا۔حبیب بنک لمیٹڈ نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک شمس الحسن نے نیوز کانفرنس کی۔شمس الحسن نے بتایا کہ حبیب بنک لمیٹڈ نے ڈیمز فنڈ کے لیے 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ، سپریم کورٹ کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں جمع کروائیں گے جبکہ گریڈ 15 کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے جمع کروائیں گے۔اس کے علاوہ ایچ بی ایل ملازمین اور یو بی ایل ملازمین بھی ایک دن کی تنخواہ فنڈز میں دیں گے۔ معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ڈیمز کی تعمیر کے لیے 3 لاکھ روپے جبکہ باکسر عامر خان نے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے۔ جبکہ نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے بھی اپنی ساری تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے عطیات میں دے دی۔۔سوشل میڈیا پر عطیات کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل بھی وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کم عمر بچے بھی ڈیموں کے لیے فنڈ دینے کی خاطر قطار میں کھڑے ہیں۔ویڈیو میں بتایا گیا کہ ان بچوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے اور لاہور میں جوتے پالش کرنے کا کام کرتے ہیں اور یہ بچے پنجاب بنک میں سپریم کورٹ کی طرف سے ڈیموں کی تعمیر کے لیے بنائے گئے اکاؤنٹ میں عطیات جمع کروانے آئے۔ یہی نہیں پاکستانی عوام میں موجود محب وطن پاکستانیوں نے بھی پانی کی قلت سے چھُٹکارا پانے اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ جمع کروانا شروع کر دئے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کروائی گئی ہے۔جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکاؤنٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ۔ موبائل صارفین میسج میں ’ڈیم‘ لکھ کر ’8000‘ پر بھیج دیں۔میسیج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ صارف کو ایک تصدیقی پیغام موصول ہو گا جس میں بتایا جائے گا کہ ڈیمز فنڈ میں ان کے 10 روپے جمع کر دئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے بنک اکاؤنٹس مخصوص کیے گئے ہیں جس میں عطیے کی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔اس بنک اکاؤنٹ کا ٹائٹل دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ2018ء (”DIAMER-BHASHA AND MOHMAND DAM FUND –2018”)رکھا گیا ہے اور اکاؤنٹ نمبر 4-001-299999-593-03 ہے جبکہ آئی بی این نمبر PK06SBPP0035932999990014 ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
شیر کے نشان والوں کی 25 جولائی کو ضمانتیں ضبط ہوں گی، یہ شیر نہیں دراصل بلی ہے چوہدری نثار
برطانیہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کو اسلحے کی فروخت تقریباً دگنی کر دی
Translate News »