مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا
تاریخ :   29-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو جیہل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی شاہد مسعود کو ڈیوٹی جج محمد انعام اللہ کی عدالت میں

پیش کیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ڈاکٹر شاہد مسعود کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
یاد رہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو 24 نومبر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی کو ملزم کو 5 روز کے بعد عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر ملزم سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ اور ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔
جس کے بعد آج انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 23 نومبر کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ قبل ازیں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف کرپشن کیس میں درخواست دائر تھی۔ جس پر ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق سماعت ہوئی۔ خصوصی عدالت میں سپیشل جج سنٹرل نے اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی ۔ بتایا گیا کہ ضمانت خارج کیے جانے پراینکر ڈاکٹرشاہد مسعود عدالت سے فرار ہوگئے ۔
اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے خارج کردی ہے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ڈاکٹر شاہد مسعود نے جعلی کمپنی کی ملی بھگت سے پاکستان میں کرکٹ میچز کی کوریج کا معاہدہ کیا تھا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ شاہد مسعود پربطورایم ڈی اورچیئرمین پی ٹی وی 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔
عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ اینکر ڈاکٹرشاہد مسعود ضمانت خارج ہونے پرعدالت سے فرار ہوگئے، ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے ڈاکٹر شاہد مسعود کے گھر چھاپہ مارا لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود فرار ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرسابق ایم ڈی پی ٹی وی کی گرفتاری کے لیے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا لیکن اُن کی گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود ایف آئی اے کے ہاتھ نہ آسکے اور فرار ہو گئے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ تاہم آج ہونے والی سماعت میں بھی ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی جس پر اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان بھر میں لاکھوں موبائل فون بندہونے کا خدشہ
وزیر داخلہ نے مافیا کے گھر کو تباہ کردیا
Translate News »