بلاول جیل گئے توتحریک چلاوں گا:شیخ رشید     No IMG     ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا بھارت کے خلاف مظاہرہ     No IMG     برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط     No IMG     مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب     No IMG     افریقی ملک تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی     No IMG     بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیاجائیگا،میجر جنرل آصف غفور     No IMG     اپوزیشن نے سلیکٹڈ وزیراعظم اور اس کی حکومت کوماننے سے انکار کردیا۔     No IMG     مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے     No IMG     نیب قانون کا یہ مطلب نہیں کہ جیسے چاہیں استعمال کریں، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کهوسہ     No IMG     سابق صدر نے حکومت کی بینڈ بجا دی     No IMG     اسلام آباد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس چیلنج کردی     No IMG     اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار     No IMG     بھارتی لوک سبھا میں مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بل منظور     No IMG     مقبوضہ کشمیرسے بھارتی قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، ملیحہ لودھی     No IMG    

چین

  • چین کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت (7/26/2019)

    بیجنگ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 26 جولائی2019ء) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکی پیشکش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکہ سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

  • ہانگ کانگ میں ہنگامہ آرائی اور مظاہروں پرتشدد واقعات کے پیچھے امریکہ ملوث ہے، چین (7/24/2019)

    بیجنگ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 24 جولائی2019ء) چین نے اپنے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں جاری ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا۔ چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیئنگ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے پیچھے امریکی حکام ملوث ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنے بیان میں سوال اٹھایا کہ کیا امریکی حکام دنیا کو یہ بتاسکتے ہیں کہ انہوں نے ہانگ کانگ میں کیا کردار ادا کیا اور ان کے مقاصد کیا ہیں؟ انہوں نے ہانگ کانگ میں امریکہ اور برطانیہ کی مداخلت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا کہ چین اس معاملے میں کسی کی بھی مداخلت برداشت نہیں کرے گا۔
    واضح رہے کہ چین کی جانب سے مجرمان کی حوالگی سے متعلق بل کا مجوزہ پیش کیا گیا جس کے مطابق ہانگ کانگ کے باشندوں کا ٹرائل چین کے اندر بھی ہوسکے گا۔ مجرمان کی حوالگی سے متعلق پیش کیے گئے قانون کے تحت نیم خود مختار ہانک کانگ اور چین سمیت خطے کے دیگر علاقوں میں کیس کی مناسبت سے مفرور مجرمان کو حوالے کرنے کے لیے معاہدے کیے جائیں گے۔ مذکورہ قانون کی مخالفت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ یہ بِل چینی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ بیجنگ اس قانون کو سرگرم سماجی کارکنان، ناقدین اور دیگر سیاسی مخالفین کی حوالگی کے لیے استعمال کرے گا جو چین کی سیاست زدہ عدالتوں میں پہنچیں گے۔ اب تک ان واقعات میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ہانگ کانگ کو املاک کی توڑ پھوڑ سمیت بھاری مالیت کا نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

  • تائیوان کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندی لگا دیں گے. چین (7/16/2019)

    بیجنگ ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو – 16 جولائی2019ء) چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اُن تمام امریکی کمپنیوں کے ساتھ اپنے کاروباری تعلقات ختم کر دے گا جو تائیوان کو اسلحہ فروخت کریں گی۔ بیجنگ نے اس فیصلے کے حوالے سے تاہم ممکنہ پابندی کا شکار ہونے والی امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کے ناموں کی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ یہ اعلان گزشتہ ہفتے امریکی محکمہٴ دفاع کی طرف سے تائیوان کو اسلحہ اور ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دیے جانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ تائیوان کو اس ڈیل کے تحت میزائل اور ٹینک بھی فراہم کیے جائیں گے۔ چینی فیصلے سے بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

  • امریکہ آگ سے کھیلنا ترک کردے ,چین (7/13/2019)

    چین( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ۔ 13 جولائی2019ء)چین کے وزير خارجہ وانگ ای نے امریکہ کی طرف سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو آگ سے بازی نہیں کرنی چاہیے۔ چینی وزیر خآرجہ نے امریکہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ تائیوان کے مسئلہ میں آگ سے بازی کرنے سے پرہیز کرے۔ چينی وزير خارجہ نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی اتحاد کو توڑ نہیں سکتی اور نہ ہی کسی کو چین کے اتحاد پر اثرا نداز ہونے کی اجازت دی جائےگی۔ چینیو زير خآرجہ نے امریکہ کو ان کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو تائیوان کو 2۔2 ارب ڈآلر ہتھیار فراہم کرنے کے سودے میں شامل ہیں۔

  • امریکہ 8 ہفتوں میں دیوالیہ ہوجائے گا،امریکی وزیر خارجہ (7/13/2019)

    واشنگٹن( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ۔ 13 جولائی2019ء) امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے کانگریس کو متنبہ کیا ہے کہ اگر قرضوں کی حد میں اضافہ نہ کیا گیا تو امریکہ 8 ہفتوں میں دیوالیہ ہوجائے گا۔ امریکہ پر واجب الادا قرضوں کی رقم 22 ٹریلین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے کانگریس کی سپیکر نینسی پیلوسی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ مارچ کے مہینے سے بلوں کی ادائیگی کیلئے پیسوں کو بڑی مشکل سے کنٹرول کر رہی ہے، اگر اگست کے مہینے میں مالی سال ختم ہونے تک کانگریس کی جانب سے قرضوں کی مقرر کردہ حد 22 ٹریلین ڈالر میں اضافہ نہ کیا گیا تو تاریخ میں پہلی بار ستمبر میں امریکہ دیوالیہ ہوجائے گا۔ امریکہ میں 26 جولائی سے 9 ستمبر تک کانگریس کی چھٹیاں ہوں گی جس کے باعث اس عرصے میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ اس کوشش میں ہے کہ کسی طرح کانگریس سے قرض کی حد میں اضافہ کرالیا جائے تاکہ کانگریس کی چھٹیاں ختم ہونے تک بلوں کی ادائیگی کیلئے رقم حاصل کی جاسکے۔

Translate News »