آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے     No IMG     نیازی صاحب کی نااہلی نے پاکستان کو ایشیا کی بدترین معیشت بنا دیا,مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف     No IMG     ایران سے بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا کی جانب سے اپنی ائیرلائنز کو خلیجی فضائی حدود میں محتاط رہنے کی ہدایت     No IMG     آصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات     No IMG     سمندر میں تیل، گیس کے ذخائر نہ مل سکے، ڈرلنگ روک دی گئی, ندیم بابر     No IMG     شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دارالحکومت دمشق کے جنوب مغرب میں اسرائیل کا ڈرون کو مار گرایا     No IMG     لالہ موسی میں قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور ان کے دوست حمزہ آہوں سسکیوں میں سپرد خاک     No IMG     ملک چلانے کے لئے اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کر کے دکھاؤں گا,وزیراعظم عمران خان     No IMG     عوام کو پتہ چلا کہ معاشی بدحالی کیا ہوتی ہے: مریم نواز     No IMG     وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر کویت روانہ     No IMG     بارسلونا قونصلیٹ نے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان کردیا     No IMG     کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی     No IMG     امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت متعدد اداروں پر پابندی عائد کردی     No IMG     بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے لیڈرکی بیٹی نامعلوم افراد کی چھیڑ چھاڑ     No IMG     ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں ایک مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق     No IMG    

چینی پراسیکیوٹر نے انٹرپول کے سابق صدرمینگ ہونگوے پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد
تاریخ :   11-05-2019

چین(ورلڈ فاسٹ نیوز فاریو)چینی پراسیکیوٹر نے انٹرپول کے سابق صدرمینگ ہونگوے پر رشوت وصول کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی ہے۔چینی پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا کہ مین ہونگوے نے بطور پبلک سیکیورٹی کے نائب وزیر اور میری ٹائم پولیس کے سربراہ کی

حیثیت سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور غیر قانونی طور پر دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم اور املاک حاصل کیں، بیان میں کہا گیا کہ یہ رقم بہت خطیر ہے۔ خیال رہے کہ مینگ ہونگے کو گزشتہ ماہ عہدے سے برطرف اور پارٹی سے نکالتے ہوئے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا کیوں کہ انٹرپول کی سربراہی کے دوران انہوں نے وزارت کا عہدہ بھی برقرار رکھا تھا۔

2016 میں انٹرنیشنل پولیس انٹرپول کے صدر منتخب ہونے والے مینگ ہونگوے کی عہدے کی مدت اس وقت ختم کردی گئی تھی جب وہ گزشتہ برس ستمبر میں فرانس میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر سے چین چلے گئے جہاں انھیں گرفتار کرلیا گیا۔اس قسم کے شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے کہ مینگ ہونگے کو اب صدر شی جنگ پنگ کی سیاسی حمایت حاصل نہیں جو بدعنوانی اور وفاداری سے پھرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کررہے ہیں۔

ادھرمینگ ہونگے کی اہلیہ گریس کا کہنا ہے کہ چین ان کے شوہر کے خلاف کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، انہوں نے چینی حکام پر مینگ ہونگے کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ’جعلی کیس‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔

اس کے ساتھ انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ چین اس بات کا ثبوت فراہم کرے کہ ان کے شوہر زندہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
قومی اسمبلی میں آج جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کیا جائےگا,وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 12 رنز سے شکست دے دی
Translate News »