گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

چینی صدر نے چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ چین اپنے علاقے کا ایک اِنچ بھی نہیں چھوڑے گا
تاریخ :   27-06-2018

چین  (ورڈ فاسٹ نیوز فار یو) کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ چین اپنے علاقے کا ایک اِنچ بھی نہیں چھوڑے گا۔ یہ بات انہوں نے جنوبی بحیرہ چین کے معاملے پر چین اور تائیوان کے درمیان موجود تناؤ کے تناظر میں کہی ہے۔

چین کے سرکاری ٹیلی وژن سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی وزیر خارجہ جیمز میٹس کو بتایا ہے کہ چین کا اپنی حاکمیت اور علاقائی سالمیت کے حوالے سے نکتہ نظر انتہائی واضح ہے اور وہ اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چینی صدر کے مطابق چین کے آباء واجداد نے جو کچھ پیھچے چھوڑا ہے، اس میں سے ایک اِنچ بھی کسی کو نہیں دیا جا سکتا۔ تاہم انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کروائی ہے کہ چین کسی اور کا علاقہ حاصل کرنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔

امریکی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر چین میں ہیں اور یہ سابق امریکی میرین جنرل خطے میں چینی فوجی پیش رفت کے شدید ناقد ہیں۔ امریکا نے حال ہی میں چین کی ان بین الاقوامی بحری مشقوں میں بھی حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا، جو امریکی وزیر خارجہ کے دور کے دوران ہی شروع ہونے والی ہیں۔ دوسری جانب چین اس خطے میں بڑھتی ہوئی امریکی دلچسپی کے حوالے سے بھی پریشان ہے۔

تاہم بیجنگ میں ملاقات کے دوران شی جن پنگ کا امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’ہم دنیا میں افراتفری پیدا نہیں کرنا چاہتے۔‘‘ دوسری جانب جیمز میٹس کا صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ان کے مذاکرات ’انتہائی مثبت‘ رہے ہیں۔

قبل ازیں چینی وزیر دفاع کا امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور تنازعات سے بچتے ہوئے ہی مل کر ترقی کر سکتے ہیں۔ سن دو ہزار چودہ کے بعد میٹس پینٹاگون کے وہ پہلے اعلیٰ عہدیدار ہیں، جو چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے چینی وزیر دفاع کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
عوام کے حق پر ڈاکہ ، قرضے معاف کرانے کا بوجھ عوام پر ڈالنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا میاں قربان سپین
ترکی نے روس سے یہ نظام خریدا تو وہ امریکی قانونی بِل کے تحت پابندیوں کا شکار ہو گا۔
Translate News »