آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی گئی     No IMG     محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG    

چین,کا پاکستان سے ہرشعبے میں تعاون جاری رکھنے کا عزم
تاریخ :   08-09-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) چینی وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کواپنے ملک کے دورےکی دعوت دی ہے۔ ادھر پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر عالمی فورمز پر کام کرتا رہے گا۔چین سے مذاکرات میں دوطرفہ

معاملات،غربت کے خاتمے اور روزگار میں اضافے پر بات ہوئی ہے ۔ وانگ ژی نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو سراہے، پاکستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ پاکستان کے دورےپر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے پاکستانی دفترخارجہ کا دورہ کیا۔ دفتر خارجہ میںدونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مذاکرات ہوئے جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی اپنے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے جہاں ان کے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستانی جبکہ وانگ ای نے چینی وفد کی قیادت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں خطے کی صورتحال، سی پیک، معاشی و ثقافتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی پیک حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ سی پیک پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو چین میں ہونے والی درآمدی اشیا کی بین الاقوامی نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت بھی دی۔ ون آن ون ملاقات اور وفودکی سطح پر مذاکرات کے بعد پاک چین وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مل کر عالمی فورمز پر کام کرتا رہے گا، مذاکرات میں دوطرفہ معاملات،غربت کے خاتمے اور روزگار میں اضافے پر بات ہوئی ۔ چینی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورےکی دعوت دی ہے، ہم نے بھی چین کے صدر اور وزیراعظم کو پاکستان دورے کی دعوت دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےدس کروڑ روپے سالانہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان
سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں سے وائرل ہونے والی مبینہ نسوار ڈالنے کی ویڈیو پر وضاحت دے دی
Translate News »