گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG     قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ     No IMG     اپوزیشن ,جماعتوں نے منی بجٹ مسترد کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کو سونے کی کلاشنکوف کا تحفہ مل گیا     No IMG     سعودی لڑکی رھف کا فرار ہونے کے بعد پہلا انٹرویو     No IMG     بنگلہ دیش,گارمنٹس ملازمین کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر مظاہرہ     No IMG     بھارتی فوج مغربی سرحد کیساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے سے نہیں ہچکچائے گی۔     No IMG     حکومت نے ایک ہفتے میں ہم سے 113 ارب روپے قرض لیاہے، پاکستانی اسٹیٹ بینک     No IMG     وزیراعظم کی اپوزیشن پر شدید تنقید     No IMG     چین کی عدالت نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں کینیڈا کے شہری کی 15 سال قید کی سزا کو پھانسی میں تبدیل کردیا     No IMG    

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی تک سیکرٹری صحت بلوچستان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا
تاریخ :   10-04-2018

کوئٹہ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو )چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی ادائیگی تک سیکرٹری صحت بلوچستان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں تعلیم، صحت اورپانی کی صورتحال سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی بھی شامل ہیں۔چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی عدالت میں موجود تھے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ سابق وزرائے اعلیٰ کہاں ہیں؟سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی جانب سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ پانی کے حوالے سے رپورٹ مکمل کرلی ہے؟ایڈووکیٹ جنرل رﺅف عطا نے انہیں جواب دیا کہ کابینہ کا اجلاس ہوا ہے، ایک ہفتے میں رپورٹ مکمل کرلی جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان نے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق پالیسی تیار کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ڈاکٹروں کو تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر سیکرٹری صحت کی سرزنش کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹر کو 24ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے، جبکہ سپریم کورٹ کا ڈرائیور 35ہزار روپے تنخواہ لے رہا ہے۔چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کو تنخواہ ادا نہیں کی گئی، کل مشکل سے ان کی ہڑتال ختم کرائی۔سیکرٹری صحت صالح ناصر نے جواب دیا کہ ہر دو ماہ بعد ہاﺅس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کو تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ڈاکٹرز کی تنخواہ ادا نہیں ہوتی آپ کی تنخواہ بند ہے، میں آپ کی کاکردگی سے مطمئن نہیں،آپ لیٹ ہیں نوکری چھوڑ دیں۔چیف جسٹس پاکستان نے ان سے استفسار کیا کہ آپ کس صوبے سے آئے ہیں؟سیکرٹری صحت صالح ناصر نے انہیں جواب دیا کہ میرا تعلق بلوچستان سے ہے۔جس پر چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ پھر آپ صوبے کے لیے کام کریں، آپ نے ہسپتالوں کی حالت دیکھی ہے؟ سول ہسپتال کوئٹہ میں ایک بھی ایم آر آئی مشین نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب آپ سیکرٹری صحت کو کہیں اور ٹرانسفر کردیں۔چیف جسٹس نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ بجٹ کی باتیں نہ کریں، ہسپتالوں میں آلات بہتر رکھیں اور ان کی حالت بہتر بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بتائیں ان کے جائزمطالبات تسلیم کریں ورنہ ہمیں توکچھ کرنا ہوگا۔چیف جسٹس نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان سے استفسار کیا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کے سکولوں کی حالت کے بارے میں بتائیں؟سیکرٹری تعلیم نے جواب دیا کہ بلوچستان میں تین سال میں چار لاکھ بچوں کو داخلے دلوائے گئے، 50 فیصد اسکولوں میں پانی نہیں، یہی شرح مڈل اور ہائی سکولوں میں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیشہ یہی پوچھتا ہوں کہ آپ کا تین سالہ پلان کون تیارکرے گا؟ پانی اور واش روم بننے میں کتنا عرصہ لگ جائےگا؟سیکرٹری تعلیم نے جواب دیا کہ ہم نے مکمل پلان ترتیب دیا ہے جسے کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، تین سال میں 11 ہزار سکولوں میں واش روم بنا دیں گے۔چیف جسٹس نے یہ ہدایت بھی کی کہ تمام شوگر ملز کو نوٹسز جاری کیے جائیں، انہوں نے کتنا گنا خریدا ہے؟

Print Friendly, PDF & Email
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر ایف بی آئی کے چھاپے
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کی تردید کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »