یوکرین کے مزاحیہ اداکار ملک کے صدر منتخب     No IMG     وزیروں کو نکالنے سے سلیکٹڈ وزیراعظم کی نااہلی نہیں چھپے گی, بلاول بھٹو زرداری     No IMG     ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں سعد آباد محل میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا باقاعدہ اور سرکاری طور پر استقبال     No IMG     بھارت اور چین کے مابین پیر کے روز بیجنگ میں باہمی فیصلہ کن مذاکرات کا آغاز     No IMG     بھارتی وزیر اعظم,ہمارا پائلٹ واپس نہ کیا جاتا تو اگلی رات خون خرابے کی ہوتی     No IMG     ملکی سیاسی پارٹیاں ووٹ تو غریبوں ،محنت کشوں کے نام پر لیتی ہیں مگر تحفظ جاگیرداروں اور مافیاز کو دیتی ہیں ,جواد احمد     No IMG     افغان سپریم کورٹ نے صدر کے انتخاب تک صدر اشرف غنی کی مدت صدارت میں توسیع کردی     No IMG     آزاد کشمیر میں منڈا بانڈی کے مقام پر ایک جیپ کھائی میں گرنے سے 5 افراد ہلاک     No IMG     مصرمیں صدرکےاختیارات میں اضافے کےلیے ہونےوالے تین روزہ ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنےکا سلسلہ جاری ہے     No IMG     لاہور میں 3 منزلہ خستہ حال گھر زمین بوس ہونے کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان ایران کے پہلے سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے     No IMG     سری لنکا میں کل ہونے والے آٹھ بم دھماکوں کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک اور 500 زخمی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG    

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے، جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا،
تاریخ :   24-01-2018

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو)  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹی اراکین نے استعفے مجھے جمع کرا دئیے، جب چاہوں گا استعفے دیدوں گا،ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اگر فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، فاٹا کے انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ،جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے، ۔منگل کے روز تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کہ ختم نبوت کے معاملے پر راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،عمران خان نے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور مولانا فضل الرحمان کو ڈر ہے کہ اگر فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو گیا تو اس کا سب سے زیادہ فائدہ تحریک انصاف کو ہوگا، فاٹا کے انضمام کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان بہت ہی خطرناک گیم کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پرانا نظام ختم ہو چکا ہے جس کے باعث وہاں ایک خلا موجود ہے، وہاں خلائ رہا تو ڈر ہے اور رپورٹس بھی ہیں کہ وہاں دوبارہ دہشت گردی شروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں اور پاکستان سے ظلم ہو رہا ہے، قبائلی علاقوں کو صرف عدالت کا دائرہ کار دینا کافی نہیں ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا ضم کیا جائے۔خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا تمام پارٹی اراکین نے استعفے میرے پاس جمع کرا دیے ہیں، جن چاہوں کا خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کر کے استعفے دیدوں گا۔ رشید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ مجھے سے بہت تجربہ کار سیاستدان ہیں، ان سے بھی اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں جس سطح کی کرپشن ہے اس پر ماہرین کی کمیٹیاں بنا رہے ہیں جو خود کرپشن کا ڈیٹا اکٹھا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ملتان اور اورنج لائن میٹرو منصوبوں میں کک بیکس لی گئیں، جو معاہدے کیے گئے اس پر کمیشن لیا گیا، ملتان میٹرو کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین ہمارے ٹیکس کے 200 ارب روپے سے بن رہی ہے، وہ خفیہ کنٹریکٹ کیسے ہوسکتا ہے، ایل این جی بھی خفیہ معاہدہ ہے، یہ سب میگا کرپشن ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے سے انتشار بڑھے گا، اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کی پرزور مذمت کرتے ۔انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی بھی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع ہو جاتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پولیس کے محکمے میں ریفارمز بہت ضروری ہیں، نقیب اللہ محسود اور قصور جیسے واقعات اس لیے ہوتے ہیں کہ پولیس کرپٹ ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے دینے اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email
آشیانہ ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو طلب کر لیا
بھارت مینں جنوبی مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کا ایک خصوصی اجلاس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »