محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

چئیرمین پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفا دے دیا
تاریخ :   09-10-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) چئیرمین پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے استعفا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجا ب کو کچھ معاملات پر فوری عمل

کا کہاجس میں تاخیر ہوئی۔آئی جی پنجاب کوہٹا کربیوروکریسی کو پیغام دے دیا ہے جوکام کرے گا وہ رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو حکومتی احکامات نہ ماننے کے تناظر میں عہدے سے ہٹایا گیا۔اس حوالے سےیہ بھی خبر آئی تھی کہ آئی جی پنجاب کو جن احکامات میں تاخیر کے باعث ہٹایا گیا ان میں سب سے بڑا اور اہم حکم سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث پولیس افسران کو ہٹانے کا معاملہ تھا۔
حکومت چاہتی تھی کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث ملزمان کوہٹا دیا جائے جبکہ آئی جی پنجاب اس حکم کے مخالف تھے۔

اس کے علاوہ آئی جی پنجاب اور حکومت کے منظور نظر سابق آئی جی خیبر پختونخواہ اور چئیرمین پولیس ریفارمز کمیٹی ناصر درانی میں اختیارات کی جنگ بھی چل رہی تھی۔ناصر درانی اپنی مرضی کی پوسٹنگ چاہتے تھے جبکہ آئی جی پنجاب اس راہ میں رکاوٹ بن رہے تھے۔تاہم اس حوالے تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نےا ستعفا دے دیا۔سابق آئی جی ناصر درانی نے استعفا آئی جی پنجاب کے تبادلے کے باعث دیا۔ناصر درانی نے آئی جی پنجاب کے تبادلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ ناصردرانی کو پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔۔وزیراعظم نےناصردرانی کوپولیس میں عدم مداخلت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب میں گاڑی الٹنے سے 12 غیر ملکیوں سمیت 13 افراد ہلاک
چینی حکومت نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔
Translate News »