جرمن نے شام اور عراق کے لیے مالی امداد سو ملین یوروکا اعلان     No IMG     سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان واشنگٹن سے فرار ہوگئے     No IMG     کویت نے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان     No IMG     اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ایک فلسطینی نوجوان شہید 8 زخمی     No IMG     روس کے زیر انتظام کریمیا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 50 زخمی     No IMG     ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ شام میں کئے گئے وعدے پورے کرے     No IMG     پی آئی اے نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کےالزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان کو کلین چٹ دیدی     No IMG     قطر کی حکومت نے ملازمت کے خواہش مندوں کے لیے پاکستان میں ویزا مرکز کھولنے کا اعلان     No IMG     مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہاہے کہ کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،     No IMG     سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا,بھارتی ماڈل اور وی جے پوجا مشرا کا الزام     No IMG     اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی تشدد کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کیخلاف وفاق کی اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا     No IMG     ابوظہبی, پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ، ایک وکٹ کے نقصان پر 106 رنز جوڑ لیے ،245 رنز کی برتری     No IMG     افغانستان کے صوبے ہلمند میں انتخابی مہم کے دفتر میں دھماکے سے انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک     No IMG     ہارون اختر اور سابق وزیر اعظم کی بہن سعدیہ عباسی نااہل قرار     No IMG     بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا     No IMG    

چئیرمین نیب کی عہدے سے برطرفی۔۔۔ سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
تاریخ :   17-05-2018

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ) سپریم کورٹ نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)جسٹس (ر)جاوید اقبال کی برطرفی کے لیے دائر کی جانے والی درخواست خارج کردی۔درخواست جسٹس جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے خلاف دائر کی گئی تھی، جس میں انہوں نے نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے ذریعے بھارت میں 4.9 ارب ڈالر بھیجے جانے کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔مذکورہ پٹیشن پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مقامی رہنما نور محمد کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت داخل کی گئی تھی، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ بغیر کسی ثبوت کے نیب کی جانب سے پریس ریلیز جاری کیے جانے کی تحقیقات کا حکم دے کیونکہ اس پریس ریلیز نے نہ صرف نواز شریف بلکہ نیب کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا۔تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پٹیشن یہ کہتے ہوئے خارج کردی۔

کہ درخواست گزار نے اس ضمن میں کسی ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کے بجائے براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور اپنے اس عمل کی وجوہات بھی پیش کرنے سے قاصر رہے۔پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ نواز شریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کا الزام لگانے پر چیئرمین نیب کو ان کے عہدے سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کریں۔خیال رہے کہ نواز شریف پر لگائے گئے ان الزام سے ملکی سیاست میں بھونچال آگیا تھا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جانب سے چیئرمین نیب کو نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔پٹیشن میں مزید کہا گیا کہ بغیر کسی ثبوت کے نواز شریف کی شہرت کو نقصان پہنچانے پر نیب جیسے ادارے کے لیے نقصان کا باعث بننے کے سبب، جسٹس جاوید اقبال غیر جانبدار رہ کر اپنے عہدے پر کام نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں نواز شریف پر لگائے گئے منی لانڈرنگ کے الزامات پر چیئرمین نیب نے نہ صرف نوٹس لیتے ہوئے ورلڈ بینک کے قوانین کا ذکر کیا بلکہ نواز شریف کے خلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم اگلے ہی روز اسٹیٹ بینک نے اس دعوی کو حقائق سے متضاد ہونے کی بنا پر مسترد کردیا تھا۔درخواست میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا تشخص محفوظ کرنے اور پاکستانی عوام کا اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے سوا کوئی متبادل، پراثر اور تیز رفتار حل نہیں تھا۔پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ الزام پر مبنی پریس ریلیز جاری کرنے کا عمل بدنیتی پر مبنی تھا اور نیب جیسے ادارے کو اس طرح چلایا جانا ٹھیک نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
ْنوازشریف کا سیاسی کھیل ختم ہوچکا ، قمر زمان کائرہ
مصری فوج نے 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »