آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے ملاقات کی     No IMG     متحدہ عرب امارات کی جانب سے معاشی پیکج کے تحت 3ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے گئے     No IMG     زمبابوے,میں پُرتشدد مظاہرے، صدر کا غیرملکی دورہ منسوخ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شنزو آبے کا علاقائی تنازع کے حل کے لیے روس کا دورہ     No IMG     حکومت نے اپنا پورا زور لگا کرذیشان کو دہشت گرد ثابت کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ذیشان دہشت گردنہیں تھا رانا ثنا ئ اللہ     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات     No IMG     بحریہ ٹاون کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی میں مذکورہ سوسائٹی کو قانونی دائرے میں لانے کی لیے 350 ارب کی پیشکش     No IMG     وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ ساہیوال پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کو مزید وقت دینے سے انکار کر دیا ہ     No IMG     ای سی جی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا نظر آیا۔ طبی معائنے کے بعد اسپتال داخل کرنے کا فیصلہ     No IMG     انڈونیشیا میں ایک بار پھر 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا     No IMG     حب کے قریب بیلہ کراس پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد آگ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی     No IMG     پنجاب اور سندھ کے متعدد شہروں میں دھند کا راج برقرار     No IMG     سانحہ ساہیوال کی فائل دبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، حادثے کی جگہ کے تمام شواہد ضائع کر دیئے     No IMG     مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG    

پی ٹی وی کے سربراہ عہدے سے برطرف
تاریخ :   07-11-2018

اسلام آباد ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) سرکاری ٹیلی وژن کے قائم مقام سربراہ کو، ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان کے چین کے دورے کے موقع پر فوٹیج میں بیجنگ کی بجائے ’ بیگنگ‘ لکھے جانے پر اپنے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔عمران خان اپنی ٹیم کے ہمراہ چین سے اقتصادی امداد لینے گئے

تھے تاکہ ملک کو معاشی اور مالیاتی مشکلات سے نکالنے میں مدد مل سکے۔اس سے قبل عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں ان سے دھار تیل اور ڈالر ڈپازٹ میں 6 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔پاکستان کو اپنا توازن ادائیگی درست کرنے کے لیے زرمبادلہ کی اشد ضرورت ہے اور اب پاکستانی عہدے دار آئی ایم ایف سے بھی مالیاتی پیکیج پر مذاكرات کر رہے ہیں۔وزارت اطلاعات کے ایک عہدے دارے نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ ان کی وزارت نے پاکستان ٹیلی وژن کے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر حسن عماد محمدی سے چارج واپس لے لیا ہے جنہیں محض چند ہفتے قبل تعینات کیا گیا تھا۔پی ٹی وی نے سکرین پر بیجنگ کی بجائے بیگنگ (Begging) کا لفظ دکھائی دینے پر معذرت کر لی تھی۔ یہ لفظ پیر کے روز محض 20 سے 25 سکینڈ تک اس وقت سکرین پر نظر آئی جب عمران خان تقریر کر رہے تھے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث شروع ہو گئی کہ آیا یہ اسپیلنگ کی غلطی تھی یا دیدہ دانستہ ایسا کیا گیا تھا۔عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل حکمرانوں پر مسلسل یہ تنقید کرتے رہے ہیں کہ وہ دنیا بھر بھکاریوں کی طرح کاسہ اٹھائے گھوم رہے ہیں۔ وزارت اطلاعات کے ایک ترجمان نے کہا ہے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر کے تبادلے کا اسپیلنگ کی غلطی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ ایک معمول کا تبادلہ ہے۔پاکستان کے وزیر خزانہ اسد عمر یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک کو ادائیگیوں کے بحران سے نکلنے کے لیے فوری طور پر 12 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ تاہم منگل کے روز انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی امداد اور چین کے وعدے کے بعد اس بحران سے باہر نکل آیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
سابق وزیراعظم نواز شریف کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات
بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی آلودہ ترین شہر :عالمی ادارہ صحت
Translate News »