محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

پی ٹی اے نے دوبارہ عوام کے سروں پر تلوار لٹکا دی15نومبر کے بعد غیررجسٹرڈ موبائل فون بندکرنے کا فیصلہ
تاریخ :   30-10-2018

اسلام آباد( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) حکومت نے استعمال شدہ غیر رجسٹرڈ موبائل سیٹس پر کیٹگری کے مطابق معمولی جرمانے کے ساتھ ریگیولیٹری ڈیوٹی متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے. ڈیوٹی کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ قریبی پوائنٹ میں جرمانہ بھرنے کے بعد بلاک موبائل کو فعال کردیا جائے گیا.

ایک محتاط اندازے کے مطابق مارکیٹ میں غیرقانونی موبائلوں کی درآمد سے قومی خزانے کو سالانہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے.
دوسری جانب قانونی موبائل کی درآمدات کی مالیت 2017-18 میں 84 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ڈالر تک جاپہنچی ہے جبکہ بتدریج سالانہ قانونی موبائل کی درآمد میں کمی ہوئی جو ایک وقت میں کسٹم ڈیوٹی میں اضافے سے اسمگلنگ کی صورت میں ایک ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی تھی. واضح رہے کہ ملک میں مختلف راستوں سے اسمگل ہونے والے اکثر استعمال شدہ اور بہتر کیے گئے موبائل فونز کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے تحت بلاک کردیا جائے گا.
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مئی 2018 میں ملک میں غیرمعیاری اور استعمال شدہ فونز کی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے ڈی آئی آر بی ایس کا طریقہ کار شروع کیا تھا. ذرائع نے بتایا کہ 15 نومبر کے بعد تمام صارفین نئے موبائل سیٹ کے بکس پر دیا گیا انٹرنیشنل موبائل ایکیوپمنٹ آئیڈنٹیٹی (آئی ایم ای آئی) نمبر 8484 پر بھیج دیں گے. صارفین کو اس کے جواب میں بتایا جائے گا کہ سیٹ ریگیولیٹری معیار کے مطابق ہے یا نہیں.
اگر سیٹ معیار کے مطابق نہ ہوا تو صارفین کو 2 ماہ کے اندر اندر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا پیغام دیا جائے گا جس کے بعد تمام غیر رجسٹرڈ موبائل استعمال کے قابل بن جائیں گے. پی ٹی اے کے مطابق ڈی آئی آر بی ایس کے افتتاح سے قبل 16 کروڑ معیاری و غیر معیاری موبائل فون سیٹ تمام نیٹ ورکس پر فعال تھے. ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت استعمال شدہ موبائل فون پر ریگیولیٹری ڈیوٹی وضع کرنے پر کام کررہی ہے جس کا اعلان وفاقی کابینہ کی منظوری سے کیا جائے گا.
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ کو 3 مختلف سمریز بھیجی جائیں گی جس کو وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، تجارت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محکمے کی جانب سے بھیجی جائیں گی. ایف بی آر نے نئے موبائل سیٹس کی درآمد پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے ریٹس کا اعلان کیا تھا اور 60 ڈالر سے کم قیمت کے موبائل پر 250 روپے ریگیولیٹری ڈیوٹی عائد ہے.
جن موبائل فوج کی قیمت 60 ڈالر سے 130 ڈالر کے درمیان ہے ان پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کی مد میں قیمت کا 10 فیصد اطلاق ہوتا ہے. اسی طرح جن موبائلز کی قیمت 130 ڈ الر سے زیادہ ہوگی ان پر 20 فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی ہوگی. ذرائع کے مطابق استعمال شدہ موبائل پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کو ان کی قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی جائے گی. خیال رہے کہ ان موبائلز کو غیر رجسٹرڈ تصور کیا جائے گا جو گلوبل سسٹم فار موبائل ایسوسی ایشن کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہو

Print Friendly, PDF & Email
آئی ایم ایف کی ”کڑوی گولی“سے فائدہ نہ اٹھایا گیا تو ملک شدید بحرانوں کا شکار ہوجائے گا‘رپورٹ
سعودی عرب نے خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
Translate News »