شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کا 142 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے جب پاکستان ریاست مدینہ کی طرح بنے ہم زندہ نہ ہوں۔     No IMG     ملک بھر کی طرح سرگودھا, بھلوال کے چک نمبر 9 شمالی میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کا جشن بھر پور اندز میں منایا گیا     No IMG     شہباز شریف نے جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیرون ملک جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال     No IMG     مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کی مذمت     No IMG     اتوار بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مہنگائی کا راج برقرار،ٹماٹر ٹرپل سنچری کے قریب پہنچ گیا     No IMG     فضل الرحمن کی ابتدا بھی غلط اور انتہا بھی غلط ہوگی, شیخ رشید     No IMG     بھارتی سپریم کورٹ نے انصاف کو قتل کرکےاور اقلیتوں کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام     No IMG     سابق صدر زرداری کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق     No IMG     پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی اور اب حکومت گیس مہنگی کرنے کی تیاری     No IMG     قومی ایئرلائین " پی آئی اے " کی پرواز میں دوران سفرعملے اور مسافر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی     No IMG     نااہل کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو     No IMG     اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے کنوینیئر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے بعد ہائی ویز سمیت پورا ملک بند کر دیں گے     No IMG     دنیا کے دولت مند افراد کے حوالے سے گلوبل ویلتھ رپورٹ     No IMG     حکومتی راکان نے آزادی مارچ پر چڑھائی کر دی     No IMG    

پی آئی اے کی پرواز کوحادثہ اسلام آباد سے جاپان جانے والی پرواز کا رن وے پر اس کا ٹائر پھٹ گیا،جہاز معجزاتی طور پر محفوظ رہا
تاریخ :   13-07-2019

اسلام آباد ( ورلڈفاسٹ نیوزفاریو ۔ 13 جولائی2019ء) قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 852 اڑان بھرنے کے لیے تیار ہوئی لیکن رن وے پر اس کا ٹائر پھٹ گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی اسلام آباد سے جاپان جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی کے 852 اڑنے کے لیے بلکل تیار ہی تھی لیکن اچانک رن وے پر ہی اس کا ٹائر پھٹ گیا۔جہاز معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔
اسلام آباد سے جاپان جانے والی پرواز نے بیجنگ میں ایک گھنٹہ رکنا تھا،جہاز میں چند پاکستانیوں کے علاوہ چینی مسافر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔پی آئی اے کے جہازوں کے ساتھ اس طرح کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔اس سے قبل گذشتہ سال بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا تھا اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔

کراچی سے جانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے پنجگور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو طیارہ رن وے سے بے قابو ہو کر کچی زمین پر اتر گیا۔ جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔تاہم ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں تمام سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔مالی مسائل میں گھر قومی ائیرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔
دسمبر 2016میں چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔ جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔اسی سال ملتان میںپی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ٹیک آف کے دوران طیارے کے ٹائر بھی پھٹ گئے۔ کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو روکا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 2057 ، 395 عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہو رہی تھی ۔ طیارے کے ٹائر پھٹنے کے واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں رن وے پہنچ گئیں تھیں۔

Print Friendly, PDF & Email
بھارت نے مسعود اظہر اور حافظ سعید کو دہشت گرد قرار دے دیا
معروف صحافی نے وزیر اعظم عمران خان کو اہم معاملے پر مشورہ دے ڈالا
Translate News »