محکمہ موسمیات کی پیش گوئی 19سے 26فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے     No IMG     وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا مطالبہ     No IMG     حکمرانوں کے تمام حلقے کشمیر کے معاملے پر خاموش ہیں, مولانا فضل الرحمان     No IMG     پاکستان, میں 20ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا: سعودی ولی عہد     No IMG     لاہور قلندرز 78 رنز پر ڈھیر     No IMG     ابو ظہبی میں ہتھیاروں کے بین الاقوامی میلے کا آغاز     No IMG     برطانوی ہوائی کمپنی (Flybmi) دیوالیہ، سینکڑوں مسافروں کو پریشانی     No IMG     یورپ میں قانونی طریقے سے داخل ہونے والے افراد کی طرف سے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیے جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے     No IMG     ٹرین کے ٹائلٹ میں پستول، سینکڑوں مسافر اتار لیے گئے     No IMG     یورپی یونین ,کے پاسپورٹوں کا کاروبار ’ایک خطرناک پیش رفت     No IMG     بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو دی گئی سیکیورٹی اورتمام سرکاری سہولتیں واپس لے لی     No IMG     پی ایس ایل کے چھٹے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7وکٹوں سے شکست دےدی     No IMG     وزیرخارجہ کا ایرانی ہم منصب کو ٹیلیفون     No IMG     سعودی ولی عہد کا پاکستان میں تاریخی اور پُرتپاک استقبال     No IMG     پاکستان ,کو زاہدان کے دہشتگردانہ حملے کا جواب دینا ہوگا، ایران     No IMG    

پیچھے نہیں ہٹوں گا , جیل چلا جاؤں تو ہمت نہیں ہارنی ، کارکن ثابت قدم رہیں,نواز شریف
تاریخ :   27-04-2018

اسلام آباد(ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اراکین اسمبلی ، سینیٹرز کارکنوں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل بھی چلا

جاؤں تو ہمت نہیں ہارنی ، کارکن ثابت قدم رہیں ،مل کر پورے پاکستان کو کور کریں گے ،راولپنڈی میں مخالفین کو پہلے کی طرح شکست دیں گے ، ووٹ کو عزت دلانا 22 کروڑ عوام کا مجھ پر قرض ہے ، اس مقصد کیلئے نکل کھڑا ہوں،پیچھے نہیں ہٹوں گا ، ڈرو مت آپ بھی میرے ساتھ نکلیں، پاکستان کے مستقبل کو ٹھیک کرنا ہے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،الیکشن کے نزدیک فصلی بٹیرے اڑان بھرتے ہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا،عوام کا ساتھ حوصلہ اور جذبہ میرے ساتھ ہے ،ووٹ کو عزت دلانے کیلئے آخری حد تک جائوں گا،نیب کا کام کرپشن مقدمات کو ڈیل کرنا ہے میرے اوپر کرپشن، اختیارات سے تجاو ز کا کوئی الزام نہیں پھر بھی نیب میں مقدمات بھگت رہا ہوں،ایسا کیوں ہو رہا ہے آپ سب جانتے ہیں 99میں منتخب حکومت کا تختہ الٹا گیا 14ماہ اٹک قلعہ میں رہا، 7سال جلاوطنی کاٹی،میرا جرم کیا تھا آج تک معلوم نہیں ہو سکا،ہمیشہ پوچھتا ہوں جواب نہیں ملا،وطن واپسی پر عوام نے مجھے تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا تو ایک مرتبہ پھر مجھے ہٹادیا گیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وزرا، ارکان پارلیمنٹ، بلدیاتی اداروں کے سربرا ہان ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں پارٹی صدر شہبازشریف اور مریم نواز نے شرکت نہیں کی جبکہ چوہدری نثار اور راجہ ظفرالحق کو مدعو نہیں کیا گیا تھا ،نواز شریف نے کہا کہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘کے معاملہ پر ہمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے ، نکلیں گے تو ملک ٹھیک ہو گا، اﷲ تعالیٰ ہماری مہم اور جدوجہد کو اس مرتبہ ضرور کامیابی عطا کرے گا ، آج تک نیب میں میری طرح کا کوئی کیس نہیں آیا، مجھ پر رائے ونڈ روڈ کو چوڑا کرنے کا کیس بھی بنایا جا رہا ہے ، غیر یقینی صورتحال سے ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے ،ہمیں ورثہ میں 3.94 فیصد شرح نمو ملی تھی جس کو ہم نے 5.4 فیصد تک پہنچا دیا ہے ، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ اس مرتبہ 5.96 فیصد پر آ جائے گی ،ہر بار آئین کے ساتھ زیادتی ہوئی، کسی کے ساتھ ظلم میں اس حد تک نہیں جانا چاہئے ۔ میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے ، عدلیہ بحالی کیلئے لانگ مارچ بھی کیا ، میری جماعت میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو عوام کے وسیع تر مفاد میں کھڑے رہے ،ہم انسان ہیں، ہم سے غلطیاں سرزد ہوئی ہیں، میں’’سپر ہیومن‘‘ نہیں ہوں، ایک کمزور آدمی ہوں، بیمار اہلیہ کو دیکھنے کیلئے لندن جانا ضروری تھا مگر جب میں روانہ ہوا تو یہ قیاس آرا ئیاں کی جا رہی تھی کہ میں واپس نہیں آؤں گا، پاکستان میں کوئی بھی وزیراعظم آج تک آئینی مدت پوری نہیں کر سکا، یہاں پر کسی کو پھانسی دی جاتی ہے اور کسی کو جلاوطن کر دیا جاتا ہے ، ہم نے سسٹم میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی ، نیلم جہلم، تربیلا فور ،نندی پور جیسے بند منصوبوں کو بڑی محنت سے چلایا، اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ چند دنوں میں کام شروع کر دے گا، اس موقع پر مشاہد حسین ، پرویز رشید، آصف کرمانی، چوہدری تنویر، حنیف عباسی، چوہدری جعفر اقبال اور دیگر ارکان اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے ، نواز شریف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر توجہ دی جائے گی، اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف سے علیحدہ ملاقات بھی کی ، دونوں رہنما ؤ ں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،راولپنڈی میں کارکنوں سے سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ یہ میرے والد کے اثاثوں کو بھی کھنگا ل رہے ہیں، پہلے ہمیں الزام دیا، پھر ہماری فیکٹریاں قومیا کر ایک دمڑی بھی نہیں دی، 1937 کی کمائی ہوئی جائیداد لے گئے ،جو اربوں کھا کر بیٹھ گئے ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کی فیصل آباد ڈویژن کے ارکان اسمبلی، پارٹی عہدیداروں سے ملاقات آج لاہور میں ہو گی ،نوازشریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں سینیٹر چوہدری جعفر اقبال اور بیگم عشرت اشرف سے ملاقات کر کے انہیں عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی ہے ، بعد ازاں سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نوا ز خصوصی پروازپر واپس لاہور چلے گئے ، مزید براں امریکی اخبار کو انٹرویو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف کیس بے بنیاد اور کھوکھلا ہے عدالتی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے ،ملک میں جمہوریت اور جبر کے درمیان جنگ جاری ہے ،یہ جنگ اپنے ہی وطن میں لڑ ونگا ، اور مجھے یقین ہے کہ اس جنگ میں قانون کی بالادستی اور آئین کو فتح حاصل ہوگی،مجھے یقین ہے حکومتیں گرانے اور منتخب وزرائے اعظم کو ہٹانے کا یہ سلسلہ پاکستان میں اب ختم ہوگا

Print Friendly, PDF & Email
ٹیکس میں فراڈ شیل ‘ کمپنی پر پابندی عائد کر دی گئی
کامران اکمل نے ظہیر عباس کا زیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »