چیف جسٹس کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس کاایک جج نے بائیکاٹ کردیا، جانتے ہیں وہ معزز جج کون ہیں ؟     No IMG     الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 322 ارکان کی رکنیت معطل     No IMG     حکومت کا غیر قانونی موبائل فونز ضبط کرنے کا فیصلہ     No IMG     امریکہ نے پریس ٹی وی کی اینکر پرسن کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کرلیا     No IMG     سندھ میں آئینی تبدیلی لائیں گے، فواد چودھری     No IMG     کسی کی خواہش پرسابق آصف زرداری کو گرفتار نہیں کرسکتے، نیب     No IMG     نئے پاکستان میں تبدیلی آگئی تبدیلی آگئی، اب لاہور ایئرپورٹ پر شراب دستیاب ہوگی     No IMG     برطانوی وزیراعظم ٹریزامےکیخلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگئی     No IMG     وزیراعظم کی رہائش گاہ پر وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب     No IMG     گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس اب غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا, وزیر خزانہ     No IMG     تائيوان, کے معاملے ميں مداخلت برداشت نہيں کی جائے گی, چين     No IMG     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی ترقی کے وسیع مواقع ہی     No IMG     وزیراعظم سے سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر کی ملاقات     No IMG     آپ لوگ کام نہیں کر سکتے چیف جسٹس نے اسد عمرکو دو ٹوک الفاظ میں کیا کہہ ڈالا     No IMG     شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دلہن سمیت 4 خواتین جاں بحق     No IMG    

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور مزاحمت اور تحریک چلانے کا فیصلہ
تاریخ :   19-12-2018

کراچی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں بھرپور مزاحمت اور تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا۔احتجاجی تحریک کی قیادت صنم بھٹو کریں گی۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے

جسے سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی نے وعدہ معاف گواہ سے حاصل تفصیلات کو رپورٹ کا حصہ بنایا ہے۔
آصف زرادری،فریال تالپور سمیت 97 افراد کے خلاف تحقیقات کی گئیں۔انور مجید،اے جی مجید اور حسین لوائی کے خلاف بھی تحقیقات کی گئیں۔جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو شامل تفتیش کیا گیا۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں اومنی گروپ کے مالک انور مجید کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے، جبکہ 30 مزید بینکرز کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں۔
جے آئی ٹی رپورٹ میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو امکانی ملزم قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کے درجنوں سرکاری افسران کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ 7500 صفحات پر مشتمل ہے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ کل سپریم کورٹ کے ججز کے سامنے باقاعدہ طور پر پیش کی جائے گی۔ جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد جے آئی ٹی کے ارکان درجنوں ڈبوں میں موجود دستاویزی شواہد اوررپورٹس کے ہمراہ کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔
6رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اکنامک کرائم ونگ احسان صادق کررہے تھے جب کہ دیگر اراکین میں کمشنر انکم ٹیکس عمران لطیف منہاس، جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک ماجد حسین، ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم اور ایس ای سی پی کے ڈٓائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی میں تعینات بریگیڈیئرشاہد پرویز شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے جولائی میں اومنی اور زرداری گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا، 29 بے نامی کمپنیوں کے اکانٹس میں 35 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کے شواہد ملے تھے جب کہ کمپنی کے مالکان اومنی گروپ میں نچلے درجے کے ملازمین اور کمپنیوں کے وجود سے لاعلم تھے۔
دوسری جانب جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست پرایڈیشنل ڈٓائریکٹرجنرل ایف آئی اے نجف مرزا کو شامل نہ کرنیکی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے وسائل اور زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر پانامہ کی طرزپرجے آئی ٹی بنانے کی درخواست کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے 6 ستمبرکو جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔
اس اجلاس میں آصف زرداری کی گرفتاری کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے پر غور کیا جارہا ہے۔آصف زرداری کی گرفتاری کے موقع پر صنم بھٹو احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گی۔حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی بھی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔واضح ہو کہ آصف زرداری نے گڑھی خدا بخش میں گرفتاری دینے کا اعلان کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
ے آئی ٹی رپورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس میں ملک ریاض اور انکے بیٹے کو بھی ملوث قرار دے دیا
تحریک انصاف کی حکومت کا وہ پہلا وزیر جس کو وزیراعظم نے برطرف کرنے پر غور شروع کر دیا
Translate News »