وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 149رنز کاہدف دے دیا
تاریخ :   31-10-2018

ابوظہبی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) تین میچوں کی سیریزکے پہلے ٹی ٹونٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلئے 149رنز کاہدف دے دیا ہے ۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میںقومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی طرف سے بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان نے

اوپننگ کی ،گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 8 کے اسکور پر گری ،بابر اعظم 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ان کی وکٹ ایڈم ملنے نے لی۔
دوسرے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین اوپنر صاحبزادہ فرحان تھے ،جو صرف 1 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے،اعجاز پٹیل نے انہیں آﺅٹ کیا۔تیسری وکٹ پر آصف علی اور محمد حفیظ کے درمیان 67رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئے جس کے بعد حفیظ 45رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ، آصف علی بھی 24رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر مڈ وکٹ پر جکڑے گئے ، کپتان سرفراز احمد34رنز بنا کر اش سوڈھی کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے ، شعیب ملک محض8رنز بنا کر کورے اینڈرسن کی شاندار تھرو کے نتیجے میں رن آﺅٹ ہوگئے ، عماد وسیم اور فہیم اشرف نے آخری 2اوورز میں25رنز بٹور کر قومی ٹیم کا سکور 148رنز تک پہنچایا ۔
نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں قومی ٹیم میںاوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں ۔ سینئر بلے باز شعیب ملک آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کے بعد بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں بھارت گئے تھے اور واپس ابوظہبی پہنچ گئے ہیںا ور نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کا حصہ ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے گزشتہ روز آل راﺅنڈر شعیب ملک کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ ٹیم جوائن کرلیں گے اور کیویز کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا حصہ بھی ہوں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں لہٰذا نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی معرکے میں وہی ٹیم کھلائی جائے گی جس نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلا تھا۔ قومی سکواڈ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے اور کیوی سکواڈ روس ٹیلر، کوری اینڈرسن، کولن منرو، مارک چیمپئن، کولن گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، گلین فلپس، سیتھ رینس، ٹم سیفرٹ، اش سوڈھی اور ٹم ساﺅتھی پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں 3ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل ، 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔پاکستان نے حال ہی میں آسٹریلیا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرکے اپنی نمبر ون ٹی ٹونٹی رینکنگ مزید مضبوط بنائی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
محمد افضال سپین سے ڈی پورٹ ہوکر پاکستان پہنچ گیا ۔ایف آئی اے حکام نے گرفتار کر لیا
Translate News »