وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے پاک برطانیہ اور پاکستان سکاٹ لینڈ بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات     No IMG     حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا آئی ایم ایف نے بیل آوٹ پیکج کیلئے اپنی شرائط سخت کردیں     No IMG     آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی سروس کور سینٹر نوشہرہ کا دورہ     No IMG     جاپانی وزیراعظم شینزو آبے آسٹریلیا پہنچ گئے     No IMG     کیلیفورنیا ,کی جنگلاتی آگ ، ہلاکتوں کی تعداد 63 ہو گئی     No IMG     برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اگلے ہفتے پیش ہو سکتی ہے     No IMG     ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات     No IMG     امریکی بلیک میلنگ کا مقصد حماس کی قیادت کو نشانہ بنانا ہے     No IMG     زمبابوے بس میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے     No IMG     زلفی بخاری کیس: ’دوستی پر معاملات نہیں چلیں گے‘ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار     No IMG     غزہ پرحملے, اسرائیل کو 40 گھنٹوں میں 33 ملین ڈالر کا نقصان     No IMG     تنخواہیں واپس لے لیں سپریم کورٹ کاحکم آتے ہی افسران سیدھے ہو گئے     No IMG     پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی ٹیسٹ کا پہلا دن باؤلرز کے نام     No IMG     چودھری پرویز الٰہی اپنے ہی جال میں پھنس گئے     No IMG     ق لیگ نے پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بغاوت کردی     No IMG    

پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دےکر سیریزمیں0-1کی برتری حاصل کرلی
تاریخ :   07-11-2018

ابوظہبی ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دےکر سیریزمیں0-1کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن

منرو اور جارج ورکر نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے 13 رنز جوڑے تو جارج ورکر1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔
کولن منرو29رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ، روس ٹیلر اور کپتان کین ولیمسن نے تیسری وکٹ کیلئے 42رنز جوڑے جسکے بعد ولیمسن27رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے ، روس ٹیلر اور ٹام لیتھم نے چوتھی وکٹ کےلئے 130رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد شاداب خان نے لیتھم کو 68رنز پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا اور پھر اگلی ہی گیند پر ہنری نکولس کو بھی اسی انداز میں پوویلین بھیجا، کولن ڈی گرینڈہوم ہیٹرک بال بچانے میں تو کامیاب رہے تاہم اگلی ہی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں سلپ میں جکڑے گئے ،روس ٹیلر80رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،اش سوڈھی اور ٹم ساﺅتھی نے آٹھویں وکٹ کیلئے42قیمتی رنز جوڑے جس کے بعد سوڈھی24رنز بناکر شاہین آفریدی کا تیسرا شکار بنے ،ٹم ساﺅتھی 20رنز بنا کر شاہین آفریدی کی چوتھی وکٹ بنے ۔
پاکستان کے لیے فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغا ز کیا تو ٹرینٹ بولٹ نے اپنے دوسرے اوور میں فخر زمان ،بابر اعظم اور محمد حفیظ کو آﺅٹ کرکے ہیٹرک کرنے والے تیسرے کیوی باﺅلر ہونیکا اعزاز اپنے نام کیا ۔اس سے قبل ڈینی موریسن نے مارچ 1994ءمیں بھارت کےخلاف نیپئر اور شین بانڈ نے جنوری 2007ءمیں آسٹریلیا کےخلاف برسبین میں یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔
امام الحق او ر شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 63رنز جوڑے جس کے بعد امام الحق 34رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر آﺅٹ ہوگئے ، ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے30رنز پر اپنی وکٹ گنوائی ۔شاداب کو7رنز پر امپائر نے غلط آﺅٹ قرار دیا اور ریویو نہ ہونے کے باعث انہیں پوویلین لوٹنا پڑا ، کپتان سرفراز احمد اور عماد وسیم نے ساتویں وکٹ کے لیے103رنز کی شراکت داری بھی قائم کی اور اس دوران سرفراز احمد نے اپنی 9ویں ون ڈے نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد وہ64رنز بنا کر کولن ڈی گرینڈ ہوم کی گیند پر بولڈ ہوگئے ،عماد وسیم نے اپنی چوتھی ون ڈے نصف سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ ٹم ساﺅتھی کی پہلی وکٹ بن گئے ،حسن علی 16رنز سکور کرکے لوکی فرگوسن کی گیند پر ٹرینٹ بولٹ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ،

Print Friendly, PDF & Email
ملاقات کے بہانے بلایا اورمحبوبہ اپنے عاشق کا گردہ لے کر فرار ہو گئی۔
آسیہ بی بی کو ملتان جیل سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ بیرون ملک روانہ
Translate News »