وزیراعظم عمران خان نے مکران کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکام سے واقعے پر رپورٹ طلب کر لی     No IMG     افغانستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ایک مرتبہ پھر کھٹائی میں پڑتے دکھائی دے رہے ہیں     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا افتتاح کردیا     No IMG     ایران کے وزیر خارجہ کی ترک صدر اردوغان کے ساتھ ملاقات     No IMG     عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں شام کی عرب لیگ میں واپسی پر تاکیدکی     No IMG     سعودی عرب کی ایک کمپنی نے ترکی میں 100 ملین ڈالر کا سرمایہ لگانے کا اعلان     No IMG     روس کی سرحد پربرطانوی فوجی ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر شدید رد عمل     No IMG     چین ,نے سی پیک پر بھارت کے اعتراضات کو مسترد کردیا     No IMG     چلی میں چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک     No IMG     فیصل آباد میں جعلی اکاﺅنٹ پکڑے گئے‘بنکوں کا عملہ بھی ملوث نکلا     No IMG     حمزہ شہبازعبوری ضمانت میں توسیع کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گئے     No IMG     عوامی مقامات پر غیر مناسب لباس ممنوع، 5 ہزار ریال جرمانہ     No IMG     عالمی بینک نے پاکستان سے جوہری پروگرام، جے ایف 17 تھنڈر، بحری آبدوزوں اور سی پیک قرضوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     امریکی شہری پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں, امریکی محکمہ خارجہ     No IMG     ملک بھر میں شدید طوفان آنے کا خدشہ     No IMG    

پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
تاریخ :   06-01-2018

ویلنگٹن (ورلڈ فاسٹ نیوز فار یو) بارش سے متاثرہ پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ ۔لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔
ویلنگٹن میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے اپنے بولرز کو آزمانے کا فیصلہ کیا جو گپٹل اور مونرو نے 83 رنز کا آغاز فراہم کرکے غلط ثابت کردیا۔ مونرو 58 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستانی بولرز کا امتحان یہیں ختم نہیں ہوا، گپٹل نے نئے آنے والے بیٹسمین کین ولیم سن کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی ساجھے داری میں 73 رنز جوڑ کراسکور 156 رنز تک پہنچا دیا، اس موقع پر گپٹل 48 رنز بنا کر ولیم سن کا ساتھ چھوڑ گئے۔

راس ٹیلر اور لیتھم پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیرنہ ٹھہرسکے اور بالترتیب 12 اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس صورتحال میں نکولس نے ولیم سن کا بھرپور ساتھ دیا اور تیزرفتار نصف سنچری اسکور کی۔

کین ولیم سن نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کئی دلکش اسٹروکس کھیل کر اپنی سنچری مکمل کی جو ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر اُن کی دسویں جبکہ پاکستان کے خلاف تیسری سنچری ہے۔

اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے حسن علی تین وکٹیں لے کر سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے جبکہ محمد عامر، رومان رئیس، فہیم اشرف اور فخرزمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مشکل ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور صرف 6 رنز پر اظہر علی ساؤتھی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہ رکا اور ہر آنے والا بیٹسمین کیوی بولرز کے سامنے بے بس نظر آیا اور صرف 54 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ آؤٹ ہونے والے ٹاپ فائیو بیٹسمینوں میں صرف شعیب ملک 13رنز کے ساتھ ڈبل فیگر اسکور کرسکے۔

دوسری طرف فخرزمان نے پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل تسخیر 82 رنز بنائے۔

پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 166رنز تھا اور 31ویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ بادل گھِر کر آئے اور بارش کا ایسا سلسلہ شروع ہوا، جس نے تھمنے کا نام نہ لیا ، رم جھم کے بعد مزید کھیل ممکن نہ ہوسکااورڈک ورتھ۔ لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 61 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ساؤتھی نے تین، بولٹ نے دو اور ایسٹل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

شاندار سنچری پر کین ولیم سن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

دوسرا ون ڈے 9 جنوری کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
سعودی عرب حکومت کے خلاف احتجاج پر مزید گیارہ شہزادے گرفتار کرلیا
بھارتی کشمیر میں برفانی تودوں کی زد میں آ کر گیارہ افراد ہلاک دو افراد زخمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Translate News »