پاک فوج نے ایک آپریشن میں 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا     No IMG     دنیا بھر میں آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے     No IMG     افغانستان کے صوبے ہرات میں سیلاب سے 13 افراد کے جاں بحق ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 63 ہوگئی     No IMG     لیبیا میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک     No IMG     اسرائیلی دہشت گردی، غرب اردن میں مزید3 فلسطینیوں کو شہید کردیا     No IMG     پیپلز پارٹی کےچیئرمین نے 3 وفاقی وزرا کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا     No IMG     وزیراعظم عمران خان کی ہولی کے تہوار پر ہندو برادی کو مبارک باد     No IMG     سابق وزیراعظم نوازشریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست دائر کردی     No IMG     سمجھوتہ ایکسپریس کیس کا فیصلہ 12 سال بعد بھی تاخیر کا شکار     No IMG     وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 214 کی شق دو اے پر عمل کرنے میں ناکام     No IMG     روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات     No IMG     بھارت اور پاکستان متنازع معاملات مذاکرات کے مذاکرات کے ذریعے حل کریں,چین     No IMG     بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے، ٹرمپ     No IMG     امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کی کویت کے بادشاہ سے ملاقات     No IMG     نیوزی لینڈ میں جمعہ کو سرکاری ریڈیو اور ٹی وی سے براہ راست اذان نشر ہوگی,جیسنڈا آرڈرن     No IMG    

پولیس نے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا
تاریخ :   13-12-2018

ملتان ( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) ملتان خانیوال موٹروے کو بند کردیا گیا، دھند کی شدت میں اضافے کے باعث ہائے وے پولیس نے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی سردی کی شدت

میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب میں دھند کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسی باعث جمعرات کی شب کو ملتان خانیوال موٹروے بند کردی گئی ہے۔ ھند کی شدت میں اضافے کے باعث ہائے وے پولیس نے موٹروے کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا اور عوام کو جی ٹی روڈ کا راستہ اختیار کرنے کی تلقین کی ہے۔ ہائے وے پولیس نے عوام کو دوران ڈرائیونگ احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر شدید دھند اور بعض مقامات پر ہلکی دھند ہے‘ موٹروے حکام نے غیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس کےاستعمال کی ہدایت کی ہے. فضا دھندلانے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرہوئے ہیں۔
ملتان میں حد نگاہ 200میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے جس سے سکول جانے والے طلبا اور دفاتر جانے والے شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا. وہاڑی بھی دھند میں لپٹا رہا اور ساتھ چلتی گاڑیاں دیکھنا بھی دشوار ہوگیا‘ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی دھند چھائی رہی جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا‘بورےوالامیں بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، بنوں ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی. دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں رواں سیزن کی پہلی برف باری ہونے کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے. مری میں ٹریفک کی سہولتوں کے پیش نظر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، ٹریفک پولیس نے سیاحوں کی سہولت کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ سیاح صرف پیٹرول گاڑی پر ہی مری آئیں، مری آنے والے سیاح گاڑی میں ٹوچین بھی ساتھ رکھیں. ٹریفک پولیس کے مطابق روڈ پر گاڑی کھڑی کرکے سیلفیاں نہ بنائیں تاکہ اس ٹریفک متاثر نہ ہو، سیاح پیٹرول کا ٹینک فل رکھیں اور غلط پارکنگ نہ کریں. ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاح مدد اور رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں.

Print Friendly, PDF & Email
بھارت میں فسادات پھوٹ سکتے ہیں، جبکہ سرحد پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بھی چھڑ سکتی ہے
بی بی سی کا بھارت نواز چہرہ کھل کر سامنے آگیا,وزیر خزانہ اسد عمر
Translate News »