مسلم لیگ ق نے کا تحریک انصاف کے رویے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو تحفظات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ     No IMG     تحریک انصاف نے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی     No IMG     وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر بغیر تحقیقات کے بیانات دینے پر وزرا اور پنجاب پولیس پر سخت اظہار برہمی     No IMG     وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جسٹس ثاقب نثارپرتنقید، موجود چیف جسٹس کی تعریف     No IMG     برطانیہ میں بھی برف باری سے شدید سردی     No IMG     برطانیہ کے سابق وزیراعظم کے جان میجر نے موجودہ وزیرِاعظم تھریسا مے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یورپ سے علیحدگی (بریگزٹ) پر ریڈ لائن سے پیچھے ہٹ جائیں     No IMG     میکسیکو میں پیٹرول کی پائپ لائن میں دھماکے اور آگ لگنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی     No IMG     امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات     No IMG     سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا ,صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو معلوم ہی نہیں پھولوں کا گلدستہ کہاں پیش کرنا ہے کہاں نہیں؟     No IMG     لاہورمیں شہریوں نے پولیس کی دھلائی کر ڈالی، بھاگ کر جان بچائی     No IMG     وزارتِ تجارت نےکاروں کی درآمد پر لگائی جانی والی پابندیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں مزید سخت کردیا     No IMG     خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔     No IMG     فرانس میں صدر میکروں کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں     No IMG     وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا     No IMG    

پنجاب میں فوج اور رینجرز طلب کر لی گئی
تاریخ :   25-10-2018

لاہور( ورلڈ فاسٹ نیوزفاریو ) چہلم حضرت امام حسین ؑکے موقع پر سکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے عرس داتا صاحب اور تبلیغی اجتماع کے لیے بھی سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے محکمہ داخلہ کو

چہلم حضرت امام حسین ؑکی سکیورٹی کے لیے مراسلہ بھجوایا۔
جس میں انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 22کمپنیاں فوج کی اور11کمپنیاں رینجرز کی دی جائیں جبکہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں فضائی نگرانی کیلئے بھی درخواست کی گئی ہے۔ مراسلے میں چہلم کے جلوس اور عرس داتا صاحب کے موقع پر ٹریفک پلان مرتب کر کے شہریوں کو آگاہ کر نے کا بھی کہا گیا۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ چہلم کے موقع پر پنجاب بھر میں 27ہزار 278اہلکار 443جلوسوں کی سکیورٹی کریں گے۔
لاہور میں 6ہزار 200اہلکار جلوس کی سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔ جلوس کے روٹ پر چھتوں پر سنائپر تعینات کیے جائیں گے جبکہ مرکزی جلوس کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے مراسلے میں عرس داتا دربار اور رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی سکیورٹی فول پروف بنانے اور انکے اطراف میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ و سرچ آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
گھر کی تعمیر کیلئے باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے, وزیر اعظم عمران خان
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں عیسائی برادری کی طرف سے نکالی گئی ریلی پر وحشیانہ تشدد
Translate News »